مزید دیکھیں

مقبول

منشیات فروش ڈیڑھ کلو چرس سمیت گرفتار،مقدمہ درج

قصور بدنام زمانہ منشیات فروش تھانہ صدر قصور کے ہاتھوں...

آئی جی اسلام آباد ایک اور اہم ادارے کے سربراہ مقرر

آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی...

بھارتی براہموس میزائل کے پاکستان میں گرنے کے 3 سال مکمل

اسلام آباد: بھارتی براہموس میزائل کے پاکستان میں...

روحانی سفر آسان نہیں استقامت کے ساتھ اس راستے پر چلتے رہنے کے لیے دعاؤں کی ضرورت ہے زینب جمیل

گزشتہ دنوں اسلام کی خاطر شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی سابقہ اداکارہ و ماڈل زینب جمیل کا کہنا ہے کہ اپنی روحانی نشوونما کے لیے عہد کریں کیونکہ یہ آسان سفر نہیں ہے شیطان آپ کو آپ کے مقصد سے ہٹانے کے لیے بھرپور کوشش کرے گا۔

باغی ٹی وی :جیو انٹرٹینمنٹ کے مقبول ترین ڈرامہ سیریز ’خدا اور محبت‘ کے پہلے سیزن سے شہرت پانے والی سابقہ اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں کہا کہ اپنی روحانی نشوونما کے لیے عہد کریں یہ آسان سفر نہیں ہے کیونکہ شیطان آپ کو آپ کے مقصد سے ہٹانے کے لیے بھرپور کوشش کرے گا۔

زینب جمیل نے کہا کہ اگر آپ اس کا ارتکاب نہیں کرتے ہیں تو آہستہ آہستہ آپ اپنا نقطہ نظر کھو دیں گے اور ان لوگوں کی طرح بات کرنا اور سلوک کرنا شروع کردیں گے جو اپنے خالق کی پرواہ نہیں کرتے ہیں۔

زینب جمیل نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ میرے فیصلے پر آپ لوگوں نے جو ردعمل ظاہر کیا ہے اس کا شکریہ ادا کرنے کے لیے میرے پاس الفاظ نہیں ہے۔‘

اُنہوں نے لکھا کہ میں الفاظ میں یہ بیان نہیں کرسکتی ہوں کہ آپ کے پیغامات کو پڑھنے کے بعد میں آپ کی طرف سے ملنے والی محبت اور حمایت کے لیے کس قدر خوش ہوں۔

زینب جمیل نے کہا کہ استقامت کے ساتھ اس راستے پر چلتے رہنے کے لیے دعاؤں کی ضرورت ہے۔

یاد رہے کہ زینب جمیل نے اپنی حالیہ انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا تھا کہ ’میں فخر سے اس بات کا اعلان کر رہی ہوں کہ میں نے اداکاری اور ماڈلنگ چھوڑ دی ہے۔

سابقہ اداکارہ نے اللّہ تعالیٰ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’الحمدللہ، الله پاک نے مجھے قرآن و حدیث کی تعلیم حاصل کرنے کا شرف بخشا ہے۔

اُنہوں نے کہا تھا کہ میں اب اپنی زندگی اسلامی تعلیمات کے مطابق بسر کرتے ہوئے دین اسلام کی زیادہ سے زیادہ تعلیم حاصل کروں گی۔‘

واضح رہے کہ زینب جمیل نے جیو انٹرٹینمنٹ کے متعدد ڈراموں میں کام کیا ہے جن میں خدا اور محبت، سدا سکھی رہو،سُسرال میری بہن کا، منچلی، مل کے بھی ہم نہ ملے اور آپ کی کنیز سمیت دیگر ڈرامے شامل ہیں۔

حمزہ علی عباسی خدا کے بارے میں کتاب لکھنے میں مصروف

رابی پیر زادہ نے چہرے پر نور لانے کا روحانی طریقہ بتادیا