10 محرم الحرام کے روز روہڑی جنکشن پر افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں مشتعل افراد نے شدید ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے اسٹیشن پر توڑ پھوڑ کی، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
عینی شاہدین کے مطابق مشتعل ہجوم نے اسٹیشن پر نصب لوہے اور لکڑی کی کرسیاں، میز اور پانی کے کولر کو اٹھا کر ریلوے ٹریک پر پھینک دیا۔ عملے کے دفاتر سے کرسیاں نکال کر باہر پھینکی گئیں، دروازوں پر لگے شیشے توڑ دیے گئے اور املاک کو شدید نقصان پہنچایا گیا۔یہ ویڈیو ایک مسافر نے اس وقت بنائی جب اسٹیشن پر کھڑی ایک دوسری ٹرین پر بھی پتھراؤ کیا گیا، خوش قسمتی سے اس حملے میں کوئی مسافر زخمی نہیں ہوا۔
ذرائع کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب ٹرین کی آمد میں تاخیر پر مسافروں کا پارہ چڑھ گیا، اور انہوں نے ریلوے انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی شروع کر دی، جو دیکھتے ہی دیکھتے پرتشدد احتجاج میں تبدیل ہو گئی۔واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے کے باوجود تاحال ریلوے حکام کی جانب سے کسی قسم کا ردعمل سامنے نہیں آیا، نہ ہی کسی گرفتاری یا تحقیقات کا اعلان کیا گیا ہے۔
مسافر حلقوں نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ریلوے کی ناقص انتظامیہ کے خلاف کارروائی کی جائے اور مسافروں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔
غزہ مٰیں مزید 80 فلسطینی شہید، مجموعی شہادتیں 57 ہزار سے تجاوز
ٹیکساس میں تباہ کن سیلاب، ہلاکتیں 70 کے قریب، متعدد افراد لاپتہ
خیبرپختونخوا کا بڑا ہیلی کاپٹر ایئر ایمبولینس میں تبدیل
سرفراز بگٹی کا سینٹرل پولیس آفس کا دورہ، معمولی کوتاہی پر سخت کارروائی کا اعلان
پنجاب کےسرکاری اسپتالوں میں موبائل فونز پر پابندی، خلاف ورزی پر برخاستگی کا حکم
لیاری بلڈنگ حادثہ، 27 جاں بحق افراد میں 20 ہندو کمیونٹی سے تھے








