روجھان : باغی ٹی وی کی خبرپر ایکشن ، سیلاب زدہ علاقوں میں ہونے والے نقصانات کے سروے کا حکم جاری کر دیا گیا

باغی ٹی وی ، روجھان ( ضامن حسین بکھر،نامہ نگار)باغی ٹی وی روجھان کے سیلاب متاثرین کی آواز بن گیا،سیلاب زدہ علاقوں فصلات و مکانات جانی، مالی نقصانات کا سروے کرنے کے مطالبے والی خبر پر اعلی حکام نے نوٹس لیتے ہوئے مورخہ 10 اکتوبر کو تحصیل روجھان میں رودکوہی کی سیلابی ریلوں کے باعث سیلاب زدہ علاقوں میں ہونے والے نقصانات کے سروے کا حکم جاری کر دیا ہے، سروے ٹیمیں روجھان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں زیر آب آنے والے مواضعات کی جملہ بسیتوں کا سروے کریں گے سروے ٹیم میں پاک آرمی کے جوان تحصیلدار، حلقہ پٹواریان ، گرداورز، محکمہ بلڈنگز ،ایری گیشن، لائیو سٹاک اور یونین کونسل کے سیکرٹریز سروے ٹیم کا حصہ ہونگے کمشنر ڈیرہ غازی خان لیاقت علی چٹھہ کی تاکید اور ڈپٹی کمشنر راجن پور عارف رحیم کی ہدایت پر سروے کا عمل جاری کرنے اور اصل متاثرین سیلاب کی شفاف طریقے سے سروے کا عمل یقینی بنانے کی بھی ہدایات دی گئیں ہیں ۔سروے کا حکم صادر کرنے پر تحصیل روجھان کے سیلاب متاثرہ مواضعات کے سیلاب متاثرین نے اعلی حکام وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب ،کمشنر ڈیرہ غازی خان، ڈپٹی کمشنر راجن پور کا شکریہ ادا کیا ۔

Comments are closed.