روجھان : سمجھےگا کون یہاں درد بھرے دل کی زباں ، جائیں تو جائیں کہاں

باغی ٹی وی ،روجھان (ضامن حسین بکھر کی رپورٹ)روجھان میں رودکوہی سیلابی پانی طوفان نوح ثانی قیامت صغری گزرے ہوئے ڈیڑھ ماہ ہو گیا ہے اور ابھی تک چوک ٹاور کا راستہ بحال نہ ہو سکا ٹھیکدار کی کام میں سست روی اور عدم دل دلچسپی سے عوام کا بیڑا غرق ہو رہا ہے ایمرجنسی ایمبولینسز مریضوں اور انڈس ہائی وے پر ناگہانی حادثات کے سبب اور اوزمان، کن، مٹ واہ، چک مٹ، ماچکہ، چوک ٹاور، سخی رندان اور سینکڑوں بستی مکینوں کے طلباء و طالبات کے لئے زائد روڈ سے گزرنے میں وقت اور پیٹرول کا ضیاع ہوتا ہے اور ڈیلیوری مریضوں اور حادثاتی مریضوں کو زاہد روڈ سے گزرنے میں وقت لگتا ہے جس سے حاملہ خواتین اور زخمی افراد کے موت کے چانسز بڑھ جاتے ہیں


علاوہ ازیں ڈیڈھ ماہ گرزنے کے باوجود ابھی تک گیس کی سپلائی بحال نہ ہو سکی شہری صارفین کو شدید اذیت کا سامنا ہے طلباء اور طالبات بغیر ناشتہ کیئے اسکول اور کالجز جانے پر مجبور متعدد مرتبہ شہری کی جانب سے رکن قومی اسمبلی سردار ریاض محمود مزاری، سدرن گیس کمپنی کے اعلی حکام سے اپیلیں کی گئی مگر ابھی تک اس کے کوئی خاطر خواہ نتائج برآمد نہیں ہوئے سوختہ لکڑی 1400 روپے من، ایل پی جی گیس دو نمبر 400 روپے کلو اور اوپلے دستیاب ہی نہیں روجھان میں گیس کی بندش کی وجہ سے شہری شاپر و پلاسٹ پر کھانا پکا کر خود کو بیمار اور شہر میں آلودگی کا سبب بن رہا ہے اور شہر میں بروم گائیڈر، گلے سانس، دمہ اور الرجی کی بی بیماریوں میں اضافہ ہو رہا ہے روجھان کے گیس صارفین شہریوں نے وزیر اعظم پاکستان، وزیر معدنیات، رکن قومی اسمبلی سردار ریاض محمود مزاری اور سدرن گیس کمپنی رحیم یار خان کے اعلی افسران سے اپیل کی ہے کہ خدا را روجھان کے گیس صارفین کی اذیتوں پر توجہ دے کر روجھان کی گیس بحال کی جائے ذرائع کے مطابق گیس پائپ لائن میں کوئی بھی خرابی یا فالٹ نہیں ہے فقط راستہ نہ ہونے کے باعث شہری دوہرے عزاب میں مبتلاء ہیں روجھان کے عوامی شہری تعلیمی دیہی حلقوں نے کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈپٹی کمشنر راجن پور اور ایکسیئن ہائی وے اتھارٹی راجن پور سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے

Leave a reply