باغی ٹی وی ،روجھان ( ضامن حسین بکھر)روجھان کے نواحی سیلاب زدہ علاقہ چک صفدر آباد کی نواحی بستی میر محمد خان قیصرانی میں سیلابی تباہ کاریاں بستی کے جملہ گھر رودکوہی کے پانی کے زیر آب آنے کے باعث بستی مکمل طور پر منہدم مال مویشی سیلابی پانی میں بہہ گئے اور کپاس اور چاول کی زیر کاشت کھڑی فصل مکمل طور پر تباہ ہوگئی میر محمد قیصرانی نے نامہ نگار باغی ٹی وی ضامن حسین سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہم رودکوہی کے سیلابی بچاؤ بند کے قریب بستی ہے بند میں شگاف پڑنے سے ہم صرف اپنے بچوں کو تحصیل انتظامیہ کی مدد سے محفوظ مکانات پر منتقل کر سکے اور باقی ماند اسباب اور دیگر گھریلو سامان پارچات پانی کے نظر ہو گئے میر محمد قیصرانی و بستی مکینوں کا کہنا تھا کہ اب موسم سرما آنے والا ہے گندم کی بوائی کا آغاز بھی شروع ہونے والا ہے سیلاب متاثرین بستی میر محمد قیصرانی کے مکینوں نے وزیراعظم پاکستان، وزیراعلیٰ پنجاب، کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈپٹی کمشنر راجن پور سے اپیل کی ہے کہ سروے کا عمل جلد شروع کر کے ہمارے نقصانات کا تخمینہ لگا کر نقصانات کا ازالہ کیا جائے اور ہمیں مکانات کی تعمیرات میں مالی مدد کریں بستی مکینوں نے پاکستان ایئر فورس، مختلف این جی اوز، فلاحی تنظیموں، مخیر حضرات اور فانڈریشنز اور عوامی فلاحی ٹرسٹ تنظیموں سے مدد کی اپیل کی ہے ۔

Shares: