روس کیخلاف لڑنے والے افغان مجاہدین امریکی قابض فوج کیخلاف لڑے تو دہشت گرد قرار دیئے گئے، چیف جسٹس

0
32

روس کیخلاف لڑنے والے افغان مجاہدین امریکی قابض فوج کیخلاف لڑے تو دہشت گرد قرار دیئے گئے، چیف جسٹس

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ججز ،وکلا اورعملے کی تربیت پرتوجہ دے رہے ہیں،ریسرچ پروگرام کی حوصلہ افزائی ہونی چاہیے،وکلا کو مختلف چیزوں پرکمانڈ ہونی چاہیے،تحقیقات کے بل بوتے پر قومیں ترقی کرتی ہیں،نئی چیزوں کے مشاہدے سے آپ بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں، تحقیقات کی بنیاد پر جج مقدمے کے مختلف پہلووَں کا جائزہ لے سکتا ہے،

چیف جسٹس نے مزید کہا کہ چیف جسٹس پشاورہائی کورٹ کوکہا بہترین ججزفاٹا کے ایریامیں بھیجیں،آئی جی خیبرپختونخوا کوبھی کہا کہ قبائلی علاقوں میں بہترین پولیس افسران بھیجیں،کوشش تھی کہ فاٹاکے انضمام کے بعد یہاں انصاف کے نظام پرخصوصی توجہ دی جائے،میں نے اس حوالے سے کچھ ریفارمزبھی تجویز کی ہیں،قبائلی علاقوں میں بہترین وکلا کو پریکٹس  کے لیے جانا چاہیے،کسی بھی معاشرے کے اقدارجانے بغیراصلاحات بے معنی ہوتے ہیں،سپریم کورٹ دہشت گردی کی تعریف سے متعلق فیصلہ دے چکی ہے،دہشت گردی کی تاریخ ہزاروں سال پرانی ہے،افغان طالبان جب روس کے خلاف لڑ رہے تھے تووہ مجاہدین تھے،امریکی قابض افواج کے خلاف جب یہ مجاہدین لڑے تودہشت گرد قراردیئے گئے،اس تاریخی تناظرسے ہم کہہ سکتے ہیں کہ دہشت گردی آج کا نہیں پرانا مسئلہ ہے. سیاسی ومذہبی مقاصدکیلئے دنیابھرمیں تشدد کےطریقے اپنائے جاتے رہے،

Leave a reply