ٹرمپ کی حلف برداری کے بعد روس چین اعلی سطحی رابطہ ، روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے چینی ہم منصب شی جن پنگ کو فون پر کہا کہ باہمی تعلقات کو اعلی سطح پر لے جائیں گے ۔

رپورٹ کے مطابق شی جن پنگ اور پوٹن نے فون پر بات چیت کی اور امریکا کے ساتھ مستقبل کے تعلقات، یوکرین اور تائیوان کی جنگ پر تبادلہ خیال کیا۔ چینی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈیڑھ گھنٹے سے زائد جاری رہنے والی بات چیت کے دوران، دونوں نے ایک دوسرے کو "پیارے دوست” کہہ کر پکارا اور باہمی مفادات کے دفاع کے لیے تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے عزم پر زور دیا۔ صدر شی جن پنگ نے زور دیا کہ روس اور چین کو "تزویراتی تعاون کو فروغ دینا ہوگا جبکہ دونوں کو ایک دوسرے کی حمایت کیلئے کھڑا ہونا اور دونوں ممالک کے جائز مفادات کا تحفظ کرنا چاہیے۔ ٹیلی فونک گفتگو کے دوران صدر پوٹن نے کہا ہے کہ یوکرین کے کسی بھی تصفیے کیلئے روسی مفادات کا احترام کرنا چاہیے۔روسی صدر نے تائیوان پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ تائیوان چین کی سرزمین کا ایک ناقابل تقسیم حصہ ہے۔

بھارتی لابی متحرک، ٹرمپ اور مودی ملاقات اگلے ماہ کروانے کی کوششیں

محکمہ اطلاعات سندھ کے شعبہ اشتہارات میں جدید میڈیا مینجمنٹ سسٹم کا افتتاح

امداد کی61 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ کرم پہنچ گیا

روزانہ 2ہزار پاکستانی بہتر روزگار کیلئے ملک سے جا رہے ہیں

Shares: