پاکستان میں تعینات روسی سفیر البرٹ خورِیو نے جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، جس میں اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران مسئلہ فلسطین اور غزہ میں جاری انسانی المیے پر افسوس کا اظہار کیا گیا۔ مولانا فضل الرحمان نے اہل غزہ کی جبری بے دخلی کے معاملے پر روس سے مداخلت کی اپیل کی، جس پر روسی سفیر نے کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی۔مولانا فضل الرحمان نے افغان حکومت کو تسلیم کرنے کے روسی اقدام کو سراہا، جبکہ روسی سفیر نے نوآبادیاتی نظام کے خلاف جے یو آئی کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کیا۔
ملاقات کے بعد جاری اعلامیے کے مطابق روس اور جے یو آئی نے نوآبادیاتی نظام کے خلاف باہمی اتحاد سے جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا، اور باہمی تعلقات کو مشترکہ مفادات کے تحفظ کے لیے استعمال کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
پاک بحریہ کے افسران، سیلرز اور سویلینز کو عسکری اعزازات دینے کی تقریب
کراچی: پولیس اور رینجرز اہلکاروں میں فائرنگ، ایک جاں بحق، ایک زخمی
ژوب میں 9 مسافروں کے قتل کا مقدمہ درج
وزیرِ اعلیٰ بلوچستان کا دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا اعلان








