روس کے وزیرداخلہ کی طرف سے شیخ رشید کو مبارکباد
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق روس کے وزیرداخلہ کی طرف سے شیخ رشید احمد کووزیر داخلہ بنے پر مبارک باد دی،
روسی سفارت خانے کے تو سط سے خصوصی مراسلہ بھیجا گیا۔اس خبررساں ادارے کے مطابق روس کے وزیر داخلہ ولادی میرکولوکل ٹیو(Vladimir Kolokiltsev) کی طرف سے پاکستان میں روسی سفارت خانے کی تو سط سے وزارت خارجہ کو ایک مراسلے بھیجا گیا جس میں وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشیداحمد کووزیرداخلہ بننے پر مبارک باد دی گئی ہے،
روسی وزیر داخلہ نے شیخ رشید احمد کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ،دوسری جانب اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد بھی روسی وزیر داخلہ کو جوابی مراسلہ لکھیں گے اور انکا شکریہ ادا کریں گے شیخ رشید احمد اپنے روسی ہم منصب کو دورہ پاکستان کی بھی دعوت دیں گے
رپورٹ، محمداویس،اسلام آباد








