روسی وزیر خارجہ کی وزارت خارجہ آمد،مذاکرات کے بعد کریں گے اہم اعلان

0
33

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق روسی وزیر خارجہ سرگئ لیوروف کی وفد کے ہمراہ وزارتِ خارجہ آمد ہوئی ہے

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے معزز مہمان کا خیر مقدم کیا،دونوں وزرائے خارجہ کے مابین تہنیتی جملوں کا تبادلہ ہوا،روسی وزیر خارجہ نے وزارت خارجہ کے سبزہ زار میں یادگاری پودا لگایا،ابھی کچھ ہی دیر میں، وزارتِ خارجہ میں پاکستان اور روس کے مابین وفود کی سطح پر مذاکرات کا انعقاد ہو گا

پاکستانی وفد کی قیادت وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی جبکہ روسی وفد کی قیادت روس کے وزیر خارجہ سرگئ لیوروف کریں گے ان مذاکرات میں دو طرفہ تعلقات اور کثیرالجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا ان مذاکرات کے بعد دونوں وزرائے خارجہ مشترکہ پریس کانفرنس کریں گے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی روسی وزیر خارجہ اور ان کے وفد کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے روسی وزیر خارجہ وزیر اعظم عمران خان سمیت اہم قیادت سے ملاقاتیں بھی کریں گے

Leave a reply