روٹین کے آلو مٹر بیچ کر ہم یہ کام نہیں کر سکتے، فواد چودھری نے پھر کیا کہہ دیا

0
35

روٹین کے آلو مٹر بیچ کر ہم یہ کام نہیں کر سکتے، فواد چودھری نے پھر کیا کہہ دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے معاملے پر کمیٹی بنادی ہے ،امید ہے مولانا فضل الرحمان مذاکرات کریں گے ،معلوم نہیں مارچ والوں کا مقصد کیاہے؟

فواد چودھری نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پر میرے بیان سے بھارت کے لوگوں کو زیادہ تکلیف ہوتی ہے،ہم روٹین کے آلو مٹر بیچ کر اکانومی کو سہارا نہیں دے پائیں گے،ہمیں نوجوانوں کے ذریعے کامیاب معیشت بنانی ہے،ہمیں زراعت میں جدید ٹیکنالوجی  استعمال کرنا ہوگی،میں زرعی یونیورسٹیوں میں جاکر حیران ہوا کہ وہاں اتنا اچھا کام ہورہا ہے،

فواد چودھری کا مزید کہنا تھا کہ سائنس اور ٹیکنالوجی کا چارج لیا تو یہ ٹوٹی ہوئی انڈسٹری تھی،یونیورسٹیوں میں ریسرچ ہوتی تھی تو پتا نہیں ہوتا تھا کہ آگے کیاہوگا،فیصلہ کیا ہے کہ یونیورسٹیوں کو بزنس کرنے کی اجازت دیں، فیصلے سے یونیورسٹیوں کے پاس تعلیم پر خرچ کرنے کے لیے پیسہ آئے گا،ملک میں 2مسائل ہیں،پیسے کم ہیں اور ضائع ہورہے ہیں حکومت جو پیسے دیتی ہے وہ ٹیکس دینے والوں کے ہیں

Leave a reply