لاہور میں روٹی کی قیمت تو ایک روپے کمی کے ساتھ 15 روپے پر آ گئی لیکن نان بائیوں نے نان کی قیمت 5 روپے بڑھا کر 25 روپے کردی۔
باغی ٹی وی : پنجاب کے وزیر خوراک بلال یاسین نے نان روٹی ایسوسی ایشن کو روٹی 15 روپے میں فروخت کرنے پر رضا مند کرلیاوزیر خوراک سے صدر متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن نے وفد کے ہمراہ لاہور میں ملاقات کی، جس میں ایسوسی ایشن نے 15 روپے کی روٹی فروخت کرنےکی یقین دہانی کروا دی۔
صدر نان روٹی ایسوسی ایشن آفتاب گل نے وزیرخوراک کی موجودگی میں ویڈیو پیغام ریکارڈ کروایا،جس میں کہا کہ حکومت نے آٹے کی قیمت میں بہت زیادہ ریلیف دیا، عوام کو ریلیف دینے میں حکومت کے شانہ بشانہ ہیں، حکومتی نوٹی فکیشن کے مطابق 15 روپے کی روٹی فروخت کریں گے۔
پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 4 دہشت گرد ہلاک
وزیر خوراک بلال یاسین نے کہا کہ نان روٹی ایسوسی ایشن حکومتی نوٹیفکیشن پر عملدرآمد یقینی بنائے گی، عوام کو ریلیف دینے کیلئے آٹے کی قیمت میں نمایاں کمی کی گئی، آٹے کی قیمت میں کمی کے ثمرات عوام تک پہنچانےکےمشن میں کامیابی ہوئی، عوام کو سستی روٹی کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، ملکی تاریخ میں کبھی آٹے کی قیمت میں 1200 روپے کی کمی نہیں ہوئی۔
دوسری جانب نان کی قیمت 20 روپے سے بڑھا کر 25 روپے کردی گئی ہے،نان بائیوں کے مطابق گیس اور بجلی مہنگی ہے جب کہ شہریوں کا کہنا ہے کہ دکاندار من مانی کررہے ہیں،گزشتہ روز نان 20 کا تھا آج 25 کا ہے، روٹی سستی ہوئی ہے مگر وزن کم ہے۔
ہمسائے کی مبینہ طور پر چودہ سالہ لڑکی سے زیادتی
ادھر مرغی کی قیمت میں کمی بھی2 دن برقرار رہ سکی، 2 روز بعد ہی مرغی کے گوشت کی قیمت میں 40 روپے کا اضافہ کردیا گیا اور گوشت 437 سے بڑھ کر 477 روپے فی کلو ہوگیا ہے۔