راولپنڈی،باغی ٹی وی(نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر راولپنڈی محترمہ قندیل فاطمہ نے کہا ہے کہ کالا یرقان اور ڈینگی دونوں ہی جان لیوا امراض ہیں۔ان موذی مرض سے دکھی،غریب،محروم اور پسماندہ طبقات و انسانیت کو بچانا عبادتوں میں ایک عبادت ہے۔پاکستان صحت عامہ کی سہولتوں سے آراستہ نہیں ہے،لہذا حفظان صحت کو اعلی و شاندار بنانے اور اسے قائم رکھنے میں شعور وآگاہی اور بنیادی تعلیمات سے روشناسی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ہر10 واں پاکستانی فرد کالے یرقان کے موذی مرض کا شکا ر ہے۔ان خیالات کا اظہار آج انہوں نے عالمی یوم تدارک چائلڈ لیبر کے سلسلے میں گلستان کالونی راولپنڈی کینٹ میں اسلام آباد کریسنٹ لائینز کلب،آغا خان یونیورسٹی ہسپتال اور ددیگر سرکاری اداروں کے تعاون اشتراک سے فری ہیپا ٹائٹس سکریننگ میڈیکل کیمپ کے افتتاح کے موقع پر عمائدین،سول سوسائٹی اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پرڈپٹی ایگزیکٹو ہیلتھ آفیسر راولپنڈی کینٹ محمد قاسم نوید مہمان اعزاز تھے۔جبکہ سابق صدر اڈیالہ پریس کلب راولپنڈی براجہ محمد بشیر میزبان تھے۔

اسسٹنٹ کمشنر راولپنڈی محترمہ قندیل فاطمہ نے مزید کہا کہ راولپنڈی ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کی ٰخواہش ہے کہ سول سوسائٹی کے ادارے سماجی تنظیمیں اور رضا کار میدان عمل میں آگے آئیں تاکہ مل جل کر غریبوں کو وآسودہ بنانے کیلئے ان کے بنیادی مسائل کا ازالہ ممکن ہوسکے۔تنہا حکومت اور محکمے خدمات کو یقینی نہیں بنا سکتے،تاہم رفاہی ادارے اور لائینز کلبز انٹرنیشنل،آغا خان ہیلتھ یونیورسٹی جیسے اداروں کے تعاون اور خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے۔ہمیں پرعزم اور سچی لگن،امید اور حقیقی جذبوں سے سرشار ہوکر ہی خدمات کے میدان عمل میں چٹان کی طرح ثابت قدم رہنا ہوگا۔کیمپ میں ایک سو سے زائد مریضوں کا طبی معائنہ اور فری سکریننگ ٹیسٹ کئے گئے۔

Shares: