راجن پور :ہڑند میں پولیس کی کارروائی، جدید ہیوی اسلحہ برآمد ، 2ملزمان گرفتار

راجنپور باغی ٹی وی (نامہ نگار کنور اویس) ہڑند میں پولیس کی کارروائی، جدید ہیوی اسلحہ برآمد ، 2ملزمان گرفتار
تفصیل کے مطابق راجن پورپولیس نے ہڑند میں بروقت کارروائی کر کے جدید ہیوی اسلحہ برآمد کر کے 2ملزمان گرفتار کر لیے ۔پولیس ترجمان کے مطابق ڈی پی او راجنپور محمد ناصر سیال نے بتایا کہ گرفتار ملزمان سے راکٹ لانچرز اور گولے برآمد ہوئے پکڑے گئے ملزمان بلوچستان سے اسلحہ لے کر کچے کے ڈاکوؤں کو دینے آرہے تھے ، ملزمان کے خلاف تھانہ ہڑند میں مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی ہے

Leave a reply