سرگودھا،باغی ٹی وی (نامہ نگار ملک شاہ نواز جالپ سے)سرگودھا: قانون کے محافظوں سے قانون شکنی محکمہ پولیس کے امیج کو متاثر کرتی ہے۔آر پی او شارق کمال صدیقی۔
تفصیل کے مطابق محکمہ پولیس کی کارکردگی میں بہتری کے لیے سزااور جزا کے عمل کو جاری رکھنا ضروری ہے۔سزا اور جزا ء کے عمل میں شفافیت کو یقینی بنایا جا رہا ہے ان خیالات کا اظہارآر پی او شارق کمال صدیقی نے اپنے دفتر میں اردل روم کا انعقاد کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام اور پولیس کے مسائل کو حل کرنااورپرُ امن معاشرے کا فروغ اولین ترجیح ہے۔

اردل روم میں خوشاب، میانوالی اور بھکر ضلع میں ڈیوٹی کرنے والے پولیس افسران و ملازمین کی سہولت کے لئے ان کی اپیلوں کی سماعت بذریعہ ویڈیو لنک ہوئی جبکہ ضلع سرگودھا کے پولیس افسران و اہلکار روبرو پیش ہوئے۔آر پی او نے سرگودھا ریجن کے پولیس افسران کی 64 ا پیلوں کی سماعت کی۔آر پی او نے کہا جیسے بہترین کارکردگی پر پولیس فسران و اہلکاروں کی ستائش کی جاتی ہے ایسے ہی غفلت اور لاپرواہی کے مرتکب اہلکاروں کا کڑا احتساب بھی کیا جاتا ہے۔

فرائض کی بجاآوری میں غفلت،اختیارات کے ناجائز استعمال اور کسی قسم کی قانون شکنی کرنے والے پولیس افسران و اہلکاروں کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کی خدمت کی لگن کے ساتھ اپنے فرائض دیانت داری سے انجام دینے والے پولیس افسران و ملازمین کی ویلفیئر کا بھرپور خیال رکھا جائے گا۔

Shares: