ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹرواجداکبر) ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان سید خرم علی کا ضلع ڈیرہ غازی خان کا دورہ ،پولیس دربار کا انعقاد ،تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسران ،ایس پی انوسٹی گیشن، ایس پی سپیشل برانچ، ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرول ،جملہ سرکل آفیسران و ایس ایچ اوز سمیت پنجاب پولیس ،ٹریفک پولیس ، ایلیٹ فورس، ڈولفن فورس، سپیشل برانچ اور پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس کے افسران و اہلکاران کی پولیس دربار میں شرکت ۔ انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے اور تھانہ جات میں آنے والے سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آنے کاحکم ۔ تھانہ جات میں غیرقانونی حراست ، تشدد ، پولیس حراست میں ہلاکت یا فراری پر زیرو ٹالرینس کی پالیسی اور ناقابل برداشت قرار ۔سپروائزری آفیسران کو تفتیش کی نگرانی اور معیار کو بہتر کرنے کاحکم ۔
تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر ڈی جی خان سیدخرم علی نے ضلع ڈیرہ غازی خان کا دورہ کیا ۔ڈی جی خان پولیس لائنز پہنچنے پر ڈی پی او ڈیرہ غازی خان محمداکمل نےآر پی او کا پر تپاک استقبال کیا ۔ آر پی ا و سید خرم علی کی زیر صدارت پولیس لائنز ڈیرہ غازی خان میں پولیس دربارکا انعقاد ہوا ۔پولیس دربار میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان وتونسہ شریف محمد اکمل ،ڈی پی او مظفر گڑھ احمد نواز شاہ ،ڈی پی او کوٹ ادو تنویر احمد،ڈی پی او لیہ محمد ناصر سیال ، ڈی پی او راجن پوراحمد محی الدین ،ریجنل ایس پی انوسٹی گیشن ربنواز تلہ سمیت تمام اضلاع کے ایس پی انوسٹی گیشن ، ایس پی سپیشل برانچ ،ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرول ،ڈی ایس پی ٹریفک ،ریجن کے تمام ایس ڈی پی او ز اور ایس ایچ او ز سمیت پنجاب پولیس ،ٹریفک پولیس ،ایلیٹ فورس، ڈولفن فورس،سپیشل برانچ اور پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس کے افسران واہلکاران نے شرکت کی۔د ربار میں ریجن بھر سے آنے والے افسران واہلکاران نے اپنے سرکاری و ذاتی مسائل پیش کیئے ۔آرپی او نے موقع پر جوانوں کے مسائل سماعت کرکے فوری حل کے لیے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے۔پولیس دربار سے خطاب کرتے ہوئے آر پی او سیدخرم علی کا کہنا تھاکہ پولیس دربار کے انعقاد کا مقصد شب وروز کارسرکار کی انجام دہی میں مصروف افسران و جوان جو سنئیر افسران کے پاس پیش نہیں ہوسکتے ان کے مسائل کو سن کرحل کرنا، فورس کے افسران و جوانوں سے براہ راست رابطہ کرنا اورآئندہ کی پالیسی سے آگا ہ کرنا ہے ۔ پولیس عوام الناس کو بہتر تحفظ فراہم کرنے اور ان کی عزت ،جان و مال کی نگہبان ہے ،میں آپ سے امید رکھتا ہوں کہ آپ اپنے فرائض نہایت ایمانداری سے سرانجام دیں گے ۔ آپ اپنے کام کو سیکھیں اور اپنے اند ر جدید دور کے مطابق قابلیت پیدا کریں تاکہ وقت کے ساتھ بدلتے مسائل اور چیلینجز کا سامنا کیا جاسکے ۔تمام سپروائزری آفیسران اور ایس ایچ اوز اپنے مقرر کردہ اوقات میں اپنے دفاتر میں حاضر رہیں اورلوگوں کو سماعت کریں ۔ لوگوں کے ساتھ عزت واحترام سے پیش آئیں۔ تھانہ جات میں آنے والے سائلین سے اخلاق سے پیش آئیں اور ان کی تکلیف کو اپنی تکلیف سمجھ کر ان کے مسائل حل کریں۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسران اور سپروائزری آفیسران سنگین جرائم کے مقدمات میں کرائم سین کا وزٹ کریں اورتفتیش کی نگرانی خود کریں ۔تفتیش کے معیار کو مزیدبہتربنایا جائے تاکہ ملوث مجرمان کو قرار واقعی سزا مل سکے۔معاشرتی برائیوں کے خلاف زیادہ سے زیادہ کریک ڈاون کیے جائیں۔ منشیات ،شراب کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لائی جائے اس سلسلہ میں تمام اضلاع کی کارکردگی کو ایک دن بعد چیک کیا جائے گ ۔تھانہ جات میں غیرقانونی حراست ،تشدد ،پولیس حراست میں ہلاکت یا فراری پر زیرو ٹالرینس کی پالیسی ہے جوکہ ناقابل برداشت ہیں ایسی شکایات پر سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔تھانہ جات میں جھوٹے مقدمات کے اندراج کی شرح میں کمی لانے کےلیے جھوٹے مدعیان کے خلاف حسب ضابطہ کاروائی عمل میں لائی جائے ۔آر پی او سید خرم علی کا مزید کہناتھاکہ ریجن بھر کےافسران و جوان اپنے سرکاری و ذاتی مسائل کےلیے میرے پاس آسکتے ہیں جنہیں ترجیح بنیادوں پر حل کیا جائے گا ۔ ڈی جی خان ریجن پولیس نے ہمیشہ مشکل جغرافیائی حالا ت میں بھی جوانمردی سے کوہ سلیمان کے پہاڑی اورکچہ کے علاقوں میں مختلف چیلینجز کا سامنا کیا ہے اور فرائض منصبی کو بہتر طریقہ سے نبھایا ہے ۔ میں امید کرتا ہوں کہ آپ آئندہ بھی اپنے فرائض مکمل ایمانداری اور لگن سے سرانجام دیتے رہیں گے۔آپ کا رینک کوئی بھی ہو آپ محکمہ کے وقار کے لیے یا کسی کو تحفظ فراہم کرنے کےلیے جوبھی کام کریں گے میری سپورٹ آپ کے ساتھ ہوگی .
Shares: