آر پی او کا ضلع کوٹ ادو کا دورہ ۔ہنگامی اجلاس،مقتولین کے گھر آمد ،لواحقین سے اظہار ہمدردی،مجرمان کو جلداز جلد کیفر کردار تک پہنچانے کاحکم

ریجنل پولیس آفیسر سید خرم علی کا ضلع کوٹ ادو کا دورہ ۔ہنگامی اجلاس کا انعقاد ،ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق افراد کے کیس میں پیش رفت کا جائزہ ۔مقتولین کے گھر آمد ،لواحقین سے اظہار ہمدردی اور فاتحہ خوانی ۔جائے وقوعہ کا دورہ ،مجرمان کو جلداز جلد ٹریس کر کے کیفر کردار تک پہنچانے کاحکم
باغی ٹی وی ڈیرہ غازی خان – تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسرڈی جی خان سید خرم علی نے ضلع کوٹ ادو کا دورہ کیا ۔ڈسٹرکٹ کوٹ ادو پہنچنے پر ڈی پی او کوٹ ادو احمد نواز شاہ نے آرپی او کا پرتپاک استقبال کیا ۔آر پی او کی سربراہی میں ایس ڈی پی او آفس کوٹ ادو میں موٹر سائیکل ڈکیتی کے وقوعہ میں تین نوجوانوں کی ہلاکت کے کیس کی تفتیش میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے ہنگامی اجلاس کا انعقاد ہوا۔ اجلاس میں ڈی پی او کوٹ ادو سمیت کوٹ ادو، سنانواں اور سرور شہید سرکل کے سرکل افسران اور ایس ایچ اوز شریک ہوئے۔ ڈی پی او نے وقوعہ کی صورتحال اور کیس کی تفتیش میں ہونے والی اہم پیش رفت سے متعلق آر پی او کو بریف کیا۔ آر پی او نے کیس کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کوٹ ادو کو تمام وسائل بروئے کار لاکر مجرمان کو جلد از جلد ٹریس کر کے گرفتار کرنے اور مقدمہ کی تفتیش کی مکمل نگرانی کے احکامات جاری کیے ۔میٹنگ میں شرکا سے خطاب کرتے ہوئے آر پی او کا کہنا تھا کہ ایسے واقعات کسی صورت قابل برداشت نہیں ہیں ۔ سٹریٹ کرائم کی وارداتوں پر قابو پانے کےلیے موئثر حکمت عملی کے تحت کاروائیاں عمل میں لائی جائیں ۔ ڈکیتی ،رہزنی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے ان کے سہولت کاروں اور پتھاریداروں کی نشاندہی کرکےان کے خلاف زیادہ سے زیادہ کارروائیاں عمل میں لائی جائیں ۔فرائض کی انجام دہی میں غفلت و لاپرواہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔میٹنگ کے بعد آر پی او سید خرم علی نے میڈیا نمائندگا ن ،انجمن تاجران اور وکلاء کے وفد سے ملاقات کی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آر پی او کا کہنا تھا کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ پولیس کی جانب سے تمام اقدامات بروئے کار لائے جارہے ہیں اس کیس میں ہونے والی پراگریس کو میں خود مانیٹر کررہاہوں۔ اندوھناک واقعہ میں ملوث مجرمان کو جلد از جلد ٹریس کر کے کیفرکردار تک پہنچانے تک کسی صورت چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔پولیس کی خصوصی ٹیمیں مجرمان کی گرفتاری کے لیے متحرک ہیں ۔پولیس کی یہ کوششیں نتیجہ خیز ثابت ہونگی اور بہت جلد مجرمان قانون کی گرفت میں ہونگے۔ اس کے بعد آر پی اوڈی جی خان سید خرم علی ڈی پی او کے ہمراہ فردا فردا مقتولین شاہ زیب ،محمدطیب اور احسن فیاض کے گھر گئے ۔آرپی او نے لواحقین سے ملاقات کرکے اظہار ہمدردی کی اور مقتولین کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔آر پی او نے مقتولین کے وارثان کوتسلی دیتے ہوئے کہا کہ پولیس مجرمان کی گرفتاری کے لیے دن رات کوشاں ہے بہت جلد مجرمان قانون کی گرفت میں ہوں گے ۔ لواحقین کو انصاف کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔ اس کے بعد آر پی او سید خرم علی نے ڈ ی پی او کے ہمراہ جائے وقوعہ کا دورہ کرکے جائے وقوعہ کے اطراف کا تفصیلی جائز ہ لیا ۔اس دوران آر پی او سید خرم علی نے ڈی پی او مظفر گڑھ کو واقعہ کی جدید سائنسی بنیادوں پر تحقیقات کرنے اور مقتولین کے لواحقین سے قریبی رابطہ رکھنے کےاحکامات جاری کئے ۔ اس موقع پر آر پی او سید خرم علی کا کہنا تھا کہ وقوعہ میں ملوث ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں جنہیں قرار واقعی سزا دلوانے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی جائے گی ۔ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے سخت سے سخت سزا دلوائی جائے گی ۔ مقتولین شاہ زیب ،محمد طیب اور احسن فیاض کے قتل کا مقدمہ نمبر 669/22 بجرم 392/302 تھانہ کوٹ ادو درج کیا گیا ہے ۔ آر پی او کے حکم پر مجرمان کی گرفتاری کے لئے پولیس کی خصوصی ٹیمیں تشکیل دے کر ریڈ کا سلسلہ جاری ہے ۔

Leave a reply