رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ کے دوران وفاقی ترقیاتی منصوبوں پر 75 ارب 96 کروڑ روپے خرچ کیے گئے۔ جولائی تا اکتوبر پی ایس ڈی پی فنڈز کے اخراجات کی تفصیل وزارتِ منصوبہ بندی نے جاری کر دی۔
اسلام آباد سے جاری اعلامیہ کے مطابق جولائی سے اکتوبر 2025 تک 330 ارب 43 کروڑ روپے کے اجراء کی منظوری دی گئی، جن میں سے مختلف وزارتوں اور ڈویژنز کے ترقیاتی منصوبوں پر 53 ارب 93 کروڑ روپے خرچ ہوئے۔این ایچ اے کے ترقیاتی منصوبوں پر 20 ارب 17 کروڑ روپے جب کہ پاور ڈویژن (بشمول این ٹی ڈی سی) کے بجلی کے منصوبوں پر ایک ارب 86 کروڑ روپے استعمال کیے گئے۔
وزارتِ منصوبہ بندی کے مطابق رواں مالی سال کے لیے پی ایس ڈی پی کی مد میں مجموعی طور پر ایک ہزار ارب روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے
گورنر خیبر پختونخوا سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات
یوکرینی،برطانوی سازش ، کِنژال سے لیس مِگ-31 اغوا کرنے کی ناکام کوشش
کراچی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش سیکیورٹی الرٹ جعلی قرار








