سابق ترجمان آر ایس ایس یشونت شندے کے سنسنی خیز انکشافات سامنے آئے ہیں

سابق ترجمان یشونت شندے نے آر ایس ایس اور بی جے پی رہنماؤں کا دہشت گردی میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے،سابق ترجمان آر ایس ایس یشونت شندے کے مطابق؛ آر ایس ایس ، مسلمانوں کو پھنسانے کے لیے بھارت میں دہشت گرد حملوں کی ہدایت دیتی ہے،مہاراشٹرا میں بم دھماکوں کا منصوبہ آر ایس ایس سے منسلک افراد نے بنایا، ناندیڑ میں 2006 میں بم تیار کرتے وقت پھٹ گیا، متعدد افراد ہلاک ہوئے،آر ایس ایس کے رکن اندریش کمار نے مجھے دہشت گرد منصوبوں میں شمولیت کی پیشکش دی،آر ایس ایس نیٹ ورک نے اورنگ آباد کی مسجد کی نشاندہی کر کے بم بنانے کی تیاری کی،آر ایس ایس کے کارکنان راکیش دھاوڑے اور روی دیو بم بنانے کی تربیت میں سرگرم تھے، آر ایس ایس کے تحت روی دیو عرف مِتھن چکرورتی بم سازی کی تربیت میں پیش پیش تھا،راکیش دھاوڑے روزانہ بم سازی کی تربیت کے لیے افراد کو لاتا تھ

یشونت شندے کے تمام ملزمان کے نام واضح کیے جانے کے باوجود بھارتی عدالت خاموش تماشائی ہے،سابق آر ایس ایس ترجمان نے ہندو انتہا پسندوں کے دہشتگرد چہرے بے نقاب کر دیے،مودی سرکار اور آر ایس ایس ہندوتوا کے تحت ریاستی دہشت گردی کی سرپرست بن چکی ہے،آر ایس ایس کے تربیت یافتہ دہشت گرد مسلمانوں پر جھوٹے الزامات لگا کر خود دہشتگردی میں ملوث ہوتے ہیں ،مودی سرکار انتہا پسند ہندو نیٹ ورک کے جرائم پر پردہ ڈال کر دہشت گردی کو تحفظ دیتی ہے،

Shares: