ڈیرہ غازیخان (ڈاکٹرغلام مصطفیٰ بڈانی سے)روڈ ا سکیم میں ریجنل ورکنگ جرنلسٹ کو پلاٹوں سے محروم رکھنا بہت بڑی ناانصافی ہے ۔پاک انٹرنیشنل میڈیاکونسل
نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کے علاوہ سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار،سابق وزیراعلیٰ چوہدری پرویزالٰہی نے بھی ڈویژنل سطح پر صحافی کالونیاں بنانے کا اعلان کیا تھا ،نئی پنجاب حکوت کی نامزدوزیراعلیٰ محترمہ مریم نوازشریف ریجنل ورکنگ جرنلسٹ کی محرومیوں کاازالہ کرتے ہوئے ڈویژنل سطح پر فوری طورپر صحافی کالونیاں بنانے کیلئے عملی اقدامات کااعلان کریں ۔منظورخان لغاری ڈویژنل صدرپاک انٹرنیشنل میڈیاکونسل
تفصیل کے مطابق ڈیرہ غازیخان میں پاک انٹرنیشنل میڈیاکونسل کا اجلاس ڈویژنل صدر منظورخان لغاری کی زیرصدارت منعقد ہوا ،اجلاس میں نائب صدر سائوتھ پنجاب چوہدری شکیل احمد خصوصی طور پر شریک ہوئے ،ان کے علاوہ ڈویژنل جنرل سیکرٹری حاجی محمدسعید گندی،ضلعی صدر پاک انٹرنیشنل میڈیاکونسل ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی ،جنرل سیکرٹری شہزادخان یوسفزئی،سیکرٹری اطلاعات شاہدعمران گاڈی،شہزادخان باکھری اورقیصرباپا سمیت دیگر ممبران نے شرکت کی۔
اجلاس میں ڈویژنل صدرپاک انٹرنیشنل میڈیاکونسل منظورلغاری نے کہا کہ نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کی طرف سے میڈیا کمیونٹی کے لیے لاہور میں 200 ایکڑ پر مشتمل رہائشی منصوبہ شروع کرنے کا حتمی اعلان کیا گیا تھاجس میں پنجاب بھر میں صحافیوں کو 3300 پلاٹس آسان اقساط پر دیے جانے تھے،اس سکیم میں راوی اربن ڈویلوپمنٹ کی جانب سے صحافیوں کو دیئے گئے پلاٹوںکی بندر بانٹ پربات نہیں کریں گے بلکہ ہم یہ بات ببانگ دہل کہیں کہ روڈ ا سکیم میں ریجنل ورکنگ جرنلسٹ کو پلاٹوں سے محروم رکھنا بہت بڑی ناانصافی ہے جس پر ہم آنکھیں بند کرکے خاموش نہیں بیٹھیں گے۔
اجلاس میں یہ بھی بتایا گیا کہ پنجاب میں جوبھی حکمران یا وزیراعلیٰ آیا اس نے صرف کھوکھلے وعدے اور بیانات دے کر ریجنل ورکنگ جرنلسٹ کو لولی پاپ دیا ،جس کی ہم بھر پورمذمت کرتے ہیں
اجلاس میں بتایاگیا کہ 20 دسمبر2019کوسابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ڈیرہ غازیخان سمیت پنجاب کے تمام ڈویژنز میں صحافی کالونیاں دینے کااعلان کیا تھااوراسی طرح 10دسمبر2022کو سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی نے بھی نے صحافیوں کیلئے بڑے تحفہ کا اعلان کرتے ہوئے لاہو رمیں صحافی کالونی فیزII کے لئے زمین الاٹ کرنے کی منظوری دی تھی،جوابھی تک صرف منظوری ہی ہے ،
اس موقع پر پاک انٹرنیشنل میڈیا کونسل کے ڈویژنل صدر منظور خان لغاری نے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نگران حکومت کا ریجنل صحافیوں کو نظر انداز کرنا قابل مذمت ہے،،نئی پنجاب حکوت کی نامزدوزیراعلیٰ محترمہ مریم نوازشریف ریجنل ورکنگ جرنلسٹ کی محرومیوں کاازالہ کرتے ہوئے ڈویژنل سطح پر فوری طورپر صحافی کالونیاں بنانے کیلئے عملی اقدامات کااعلان کریں۔
آخرمیں پاک انٹرنیشل میڈیاکونسل کی مرکزی قیادت اور خاص طورپرسینئرصحافی و مرکزی صدر جاویدفخری کے ساتھ شانہ بشانہ صحافیوں کی فلاح وبہبود اوراورعملی اقدامات کیلئے بھرپورکوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔