رکن پنجاب اسمبلی اور وزیر کی تنخواہوں میں بےتحاشہ اضافہ

پنجاب اسمبلی میں نمائندگان کی تنخواہوں پر نظر ثانی بل 2024 منظوری کیے جانے کے بعد ایم پی اے کی تنخواہ 76 ہزار سے 4 لاکھ روپے اور وزیر کی تنخواہ ایک لاکھ سے بڑھا کر 9 لاکھ 60 ہزار ہوگئی۔

باغی ٹی وی کے مطابق وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی کی تنخواہ ایک لاکھ روپے سے بڑھا کر 6 لاکھ 65ہزار روپے کردی گئی۔ پنجاب اسمبلی میں ایک ایم پی اے کی تنخواہ 76 ہزار روپے سے بڑھاکر 4 لاکھ روپے کردی گئی، صوبائی وزیر کی تنخواہ ایک لاکھ سے بڑھا کر 9 لاکھ ساٹھ 60 روپے اور اسپیکر کی تنخواہ ایک لاکھ 25 ہزار سے 9 لاکھ 50 ہزارروپے کردی گئی۔ڈپٹی اسپیکرکی تنخواہ ایک لاکھ 20 ہزار روپے سے بڑھا کر 7 لاکھ 75 ہزار روپے کردی گئی، پارلیمانی سیکریٹری کی تنخواہ 83 ہزار روپےسے بڑھا کر 4 لاکھ 51 ہزار جب کہ وزیر اعلیٰ کے مشیر کی تنخواہ ایک لاکھ روپے سے بڑھا کر 6 لاکھ 65 ہزار روپے کردی گئی۔دوسری جانب اپوزیشن ارکان نے اسلام آباد کے ڈی چوک میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کی مبینہ ہلاکتوں کے خلاف علامتی واک آؤٹ کیا۔اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی سمیت تحریک انصاف کے ارکان نے پنجاب اسمبلی کی سیڑھیوں پر احتجاج کیا اور حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔اپوزیشن ارکان نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی اور گولی کیوں چلائی کے بینرز اٹھا رکھے تھے۔

کراچی پولیس نے ہفتہ وار کارروائیوں کی رپورٹ جاری کردی

ترکی میں زہریلی شراب سےہلاکتوں کی تعداد 37 ہوگئی

Comments are closed.