ترجمان محکمہ تعلیم سندھ نے واضح کیا ہے کہ صوبے میں کل عام تعطیل کا کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔ ا
ن کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا کالج ایجوکیشن سے متعلق نوٹیفکیشن جعلی ہے اور اس پر بالکل بھی یقین نہ کیا جائے۔محکمہ تعلیم کے مطابق صوبے کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ اسکولز یا کالجز کو بند کرنے کا فیصلہ صرف اور صرف حالات و واقعات اور موسم کی صورتحال کے مطابق کیا جاتا ہے، اور اس سلسلے میں باضابطہ طور پر سرکاری نوٹیفکیشن جاری کیا جاتا ہے۔
محکمہ تعلیم نے عوام، والدین اور طلبہ سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر مصدقہ اطلاعات پر کان نہ دھریں اور سرکاری ذرائع سے جاری ہونے والی خبروں پر ہی انحصار کریں۔
نواز اور مریم نواز سے بنگلادیشی مشیر کی ملاقات، تعلقات مزید مستحکم بنانے پر اتفاق
نیپال: کرپشن اور سوشل میڈیا پابندی کے خلاف مظاہرے، 19 ہلاک
سندھ میں مون سون سسٹم ، کراچی سمیت صوبے بھر میں بارشوں کا امکان








