پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، جس کے نتیجے میں ڈالر 6 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گیا ہے۔
منگل کے روز انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر میں مزید بہتری ریکارڈ کی گئی۔ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 281 روپے سے کم ہو کر 280 روپے 97 پیسے پر بند ہوا، جبکہ ایک موقع پر ڈالر کی قدر 280 روپے 75 پیسے تک گر گئی تھی۔اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 5 پیسے کی کمی کے ساتھ 282 روپے کی سطح پر بند ہوا۔ ماہرین کے مطابق زرمبادلہ کی منڈی میں روپے کی مضبوطی کی بنیادی وجہ درآمدی طلب میں کمی اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونا ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخوں میں رد و بدل جاری ہے۔ رپورٹس کے مطابق عالمی منڈی میں قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی سونا سستا ہوا
سندھ کی خواتین کے لیے اسکوٹی پروگرام اور پنک ای وی ٹیکسی سروس کا فیصلہ
پی ٹی آئی کا میئر کراچی کے حمایت یافتہ ارکان سے لاتعلقی کا اعلان







