کراچی: ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے-
باغی ٹی وی: ذرائع کے مطابق ا نٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 51 پیسے کمی ہوئی ہے،کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر کا لین دین 282 روپے 50 پیسے پر ہورہا ہے،گزشتہ روز 19 پیسے کمی کے بعد انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 283 روپے ایک پیسے تھا۔
دوسری جانب گزشتہ روز شدید مندی ریکارڈ کیے جانے کے بعد آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ہے منگل کو کاروبار کے اختتام پر سرمایہ کاروں کی جانب سے شیئرز کی فروخت کے باعث ہنڈریڈ انڈیکس میں 2371 پوائنٹس کمی ریکارڈ کی گئی تھی اور 100 انڈیکس 62 ہزار 833 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، تاہم کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو 100 انڈیکس 400 پوائنٹس اضافے سے 63 ہزار 200 پر آگیا۔