روسی وزیر خارجہ سے ملاقات میں وزیراعظم نے دیا روسی صدر کیلیے اہم پیغام
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے روسی وزیرخارجہ سرگئی لوروف کی ملاقات ہوئی ہے
ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور خطے اوربین الاقوامی معاملات پرتبادلہ خیال کیا گیا،وزیراعظم عمرا ن خان نے افغانستان تنازع کے سیاسی حل پرزور دیا وزیراعظم نے افغان امن عمل کے فروغ میں رو س کی کوششوں کی تعریف بھی کی،وزیراعظم نے شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں روسی صدر سے ملاقات کا ذکربھی کیا
وزیراعظم عمران خان کا کہناتھا کہ پاکستان روس سے تعلقات کو اہمیت دیتا ہے، پاک روس تعلقات پاکستانی خارجہ پالیسی کی ترجیحات میں شامل ہیں،وزیراعظم عمران خا ن نے روسی صدر پیوٹن کو دورہ پاکستان کی دعوت کا پیغام بھی بھیجا،ملاقات میں وزیراعظم عمران خا ن نے مسئلہ کشمیر کے پر امن حل پر پاکستان کا موقف پیش کیا
وزیراعظم نے تجارت، توانائی، سلامتی اور دفاع کے شعبوں میں پاک روس تعلقات پراظہار اطمینان کیا،وزیراعظم نے نارتھ ساوَتھ گیس پائپ لائن پراجیکٹ پر جلد کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا،ملاقات میں مشرق وسطیٰ ، خلیجی ممالک سمیت خطے کی مجموعی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا