روسی شہر سوچی میں شدید دھماکوں کے بعد ایئرپورٹ بند کر دیا گیا جبکہ ساحلوں سے شہریوں کا انخلاء شروع کر دیا گیا۔
روسی سوشل میڈیا کے مطابق فضائی حملے کے خدشے پر الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق سوچی، اڈلر اور تواپسے سمیت جنوبی روس کے کئی شہروں میں فضائی حملے کا خطرہ ظاہر کیا گیا، کراسنوڈار کے ساحلی علاقوں میں ڈرونز مار گرانے کے لیے فضائی دفاعی نظام فعال کر دیا گیا۔روسی حکام نے بتایا کہ سوچی ایئرپورٹ پر پروازیں عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہیں جبکہ گیلنجک ایئرپورٹ پر بھی پابندیاں نافذ کر دی گئی ہیں۔
سوچی کے میئر آندرے پروشونن نے شہریوں کو ہدایت کی کہ ساحلی علاقوں میں گھروں سے باہر نہ نکلیں اور بغیر کھڑکیوں والے کمروں میں پناہ لیں۔ ان کے مطابق ایئر ڈیفنس سسٹم مکمل طور پر متحرک ہے۔سوشل میڈیا ویڈیوز میں شہریوں کو ساحلوں سے بھاگتے ہوئے دکھایا گیا ہے جبکہ پولیس اور ریسکیو ادارے انہیں فوری انخلاء کی ہدایت دے رہے ہیں۔
ڈرون حملوں کے خدشے پر ابخازیا کی غیر تسلیم شدہ جمہوریہ سے ملحقہ پسو چیک پوسٹ بھی عارضی طور پر بند کر دی گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔
ایران کے صوبے کرمان میں ٹرین حادثہ، 30 افراد زخمی
علیمہ خان اسٹیبلشمنٹ کی ٹاؤٹ ہے، شیر افضل مروت کا الزام
ایمان اتحاد تنظیم وقت کی اہم ضرورت ۔تحریر: انجینئر علی رضوان چودھری
آرمینیا اور آذربائیجان آج امن معاہدے پر دستخط کریں گے