امریکا کی جانب سے روس پر عائد کی جانے والی نئی پابندیوں پر روس اور چین نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

روسی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکا کی تیل پر نئی پابندیاں یوکرین جنگ کے خاتمے کی کوششوں کو متاثر کر سکتی ہیں۔ ترجمان کے مطابق روس ان پابندیوں سے محفوظ ہے، کیونکہ وہ مغربی پابندیوں کے خلاف مضبوط دفاع قائم کر چکا ہے اور اپنی توانائی و اقتصادی صلاحیتوں کو مزید بڑھانے کے لیے پُراعتماد ہے۔

سابق روسی صدر دمتری میدویدیف نے امریکا کو روس کا ’’کھلا دشمن‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ بڈاپیسٹ ملاقات کی منسوخی اور نئی پابندیاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ امریکا جنگی راستے پر گامزن ہے۔ ان کے مطابق روس کے خلاف کیے گئے فیصلے دراصل جنگی کارروائیاں ہیں، اور اب ٹرمپ نے خود کو ’’پاگل یورپ‘‘ کے ساتھ مکمل طور پر جوڑ لیا ہے۔

دوسری جانب چینی وزارتِ خارجہ نے بھی نئی امریکی پابندیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ چین یک طرفہ پابندیوں کی سختی سے مخالفت کرتا ہے، کیونکہ ایسے اقدامات نہ صرف عالمی استحکام کو متاثر کرتے ہیں بلکہ یوکرین تنازع کے پرامن حل کی کوششوں کو بھی نقصان پہنچاتے ہیں

اسرائیلی کے مغربی کنارہ قبضہ بل کی پاکستان سمیت 17 ممالک کی مذمت

جنگ بندی کے باوجود فلسطینی بھوک، پیاس اور پناہ کے لیے ترسنے لگے

کے ڈی اے میں 11 ارب 33 کروڑ کے ٹھیکے بغیر ٹینڈر دیے جانے کا انکشاف

Shares: