روس نے یوکرین پر بڑا حملہ کرتے ہوئے دارالحکومت کیف سمیت مختلف شہروں پر سیکڑوں ڈرون اور میزائل داغے، جن کے نتیجے میں کم از کم چار افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر وولودومیر زیلنسکی نے بتایا کہ یہ حملہ 12 گھنٹے سے زائد جاری رہا، جس میں ایک امراض قلب کے کلینک، فیکٹریوں اور رہائشی عمارتوں کو نقصان پہنچا۔یوکرینی فوج کے مطابق روس نے رات بھر میں 595 ڈرون اور 48 میزائل فائر کیے، جن میں سے فضائی دفاعی نظام نے 568 ڈرون اور 43 میزائل مار گرائے۔ حملے کا مرکزی ہدف دارالحکومت کیف تھا۔

روسی وزارتِ دفاع نے تصدیق کی کہ یوکرین پر فضائی اور بحری ہتھیاروں اور ڈرونز کے ذریعے وسیع پیمانے پر حملہ کیا گیا، جس کا نشانہ فوجی انفرااسٹرکچر اور فضائی اڈے تھے۔ تاہم ماسکو نے شہریوں کو نشانہ بنانے کی تردید کی۔ادھر روسی حملوں کے بعد پڑوسی ملک پولینڈ نے دو جنوب مشرقی شہروں کے قریب اپنی فضائی حدود بند کر دیں اور خطرہ ختم ہونے تک اپنے لڑاکا طیارے فضاء میں بھیج دیے۔

بھارت: 20 لڑکیوں سے زیادتی،مذہبی رہنما سوامی سرسوتی گرفتار

غزہ پر اسرائیلی بمباری: حماس کا 24 گھنٹے جنگ بندی کا مطالبہ

لندن میں خطاب: وزیراعظم شہباز شریف نے کرکٹ کی مثال دے دی

Shares: