روس کے علاقے امر ریجن میں ایک مسافر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس میں سوار تمام 49 افراد ہلاک ہو گئے۔ روسی ایئر ٹریفک کنٹرول حکام نے تصدیق کی ہے کہ طیارے سے اچانک رابطہ منقطع ہو گیا تھا اور اس کے بعد اسے ریڈار سے غائب ہو گیا تھا
خبر رساں اداروں کے مطابق، حادثہ انگارہ ایئر لائن کا ایک AN-24 مسافر طیارہ پیش آیا، طیارے میں کل 49 افراد سوار تھے جن میں 43 مسافر شامل تھے، جن میں 5 بچے بھی تھے، اور 6 عملے کے رکن بھی موجود تھے۔امر ریجن کے گورنر، واسیلی اورلوف نے بتایا کہ طیارہ آخری بار رادار پر امر ریجن کے قریب دیکھا گیا اور اس کے بعد اس کا کوئی سراغ نہیں ملا۔ حکام نے فوری طور پر ایک Mi-8 ہیلی کاپٹر اور زمینی ٹیموں کو ریسکیو اور تلاش کے کام کے لیے روانہ کر دیا ہے۔روسی حکام نے کہا ہے کہ حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور ابھی تک حادثے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں۔ متاثرہ خاندانوں کے لیے خصوصی امدادی ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں۔
یہ حادثہ روس کی فضائی تاریخ میں ایک المناک واقعہ قرار دیا جا رہا ہے اور پوری قوم اس افسوسناک خبر سے گہرے صدمے میں مبتلا ہے۔