کراچی: روس سے خام تیل کا جہاز 24 مئی تک پاکستان پہنچنےکا امکان ہے۔

باغی ٹی وی: ذرائع وزارت توانائی کا کہنا ہےکہ خام تیل کتنا سستا پڑے گا کچھ بھی کہنا قبل ازوقت ہے، ابھی روس سے صرف ٹیسٹنگ کے لیے کارگو آئے گا روسی خام تیل درآمد سے متعلق پی ایس او بہتر بتا سکتا ہے، روس سےخام تیل خریداری کامعاہدہ پی ایس او کے ساتھ ہوا ہے۔

سوات:سی ٹی ڈی تھانے میں ہونیوالے دھماکے کا مقدمہ درج

قبل ازیں پیٹرولیم کے وزیر مصدق ملک نے بتایا تھا کہ اگر پہلی کھیپ بغیر کسی مسئلے کے پاکستان پہنچ جاتی ہے تو بعد ازاں یومیہ ایک لاکھ بیرل خام تیل پاکستان درآمد کیے جانے کی امید پیدا ہو سکتی ہے اس تناظر میں روسی حکومت اور کمپنیوں سے اچھی رابطہ کاری جاری ہے۔

مصدق ملک نے مزید کہا تھا کہ ہم خام تیل منگوا رہے ہیں، ریفائنڈ نہیں۔ تاہم انہوں نے واضح کیا کہ یہ پہلا قدم ہےپاکستانی آئل ریفائنریز اس خام تیل کو پروسیس کریں گی پاکستان ریفائنری لمیٹڈ (پی آر ایل) ابتدائی طور پر روسی خام تیل کو آزمائشی طور پر ریفائن کرے گی اس کے بعد پاک عرب ریفائنری لمیٹڈ (پارکو) اور دیگر ریفائنریز بعد میں روسی تیل کو ریفائن کریں گی۔

واٹس ایپ کا نیا فیچر، صارفین اپنا ایک ہی اکاؤنٹ مختلف فونز میں استعمال کرسکیں …

ماہرین کے مطابق پاکستان اور روس کے مابین اس تعاون سے ملکی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے میں کافی حد تک مدد مل سکے گی-

واضح رہے کہ روسی وزیر برائے توانائی نکولائی شولگینوف نے ایک وفد کے ہمراہ جنوری میں ہی اسلام آباد کا دورہ کیا تھا۔ اس دوران انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان کو تیل کی فراہمی مارچ سے شروع ہو سکتی ہے۔

گیس ٹیرف کے بعد میٹر کے ماہانہ کرائے میں بڑا اضافہ

Shares: