روس نے ایرانی جوہری تنصیبات پر ممکنہ حملوں کے خطرے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے امریکا اور اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ کسی بھی قسم کی جارحیت کے تباہ کن نتائج ہو سکتے ہیں۔
روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ایران کی جوہری تنصیبات پر بمباری یا میزائل حملوں کی دھمکیاں نہایت خطرناک اور تشویشناک ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ یہ بیانات اس لیے زیادہ منافقانہ لگتے ہیں کیونکہ انہیں جوہری عدم پھیلاؤ کے تحفظ کے نام پر پیش کیا جا رہا ہے۔ماریا زاخارووا نے کہا کہ جوہری تنصیبات پر حملوں کو ایک بین الاقوامی معمول بنانا انتہائی خطرناک ہے اور اس کے نتائج کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔
انہوں نے زور دیا کہ ایران اور اقوام متحدہ کی جوہری ایجنسی کے درمیان تعاون کی بحالی کے لیے ضروری ہے کہ کشیدگی سے گریز کیا جائے اور سفارتی ذرائع کو ترجیح دی جائے۔روسی ترجمان نے واضح کیا کہ ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق کسی بھی تنازع کا واحد حل مذاکرات اور پائیدار امن ہے۔
یاد رہے کہ یوکرین جنگ کے بعد ایران اور روس کے تعلقات میں نمایاں بہتری آئی ہے، رواں سال دونوں ممالک نے اسٹریٹجک شراکت داری معاہدے پر بھی دستخط کیے تھے۔
آسٹریلوی حکومت کا بڑا فیصلہ،یوٹیوب پر بھی کم عمر بچوں کے لیے پابندی عائد
لندن ہائیکورٹ کی فلسطین ایکشن کو پابندی کے خلاف اپیل کی اجازت
دوستی کا انجام قوم بھگت رہی ہے،کانگریس کی مودی سرکار پر کڑی تنقید
کراچی کی باہمت ماں ،جاں بحق بیٹے کے دونوں گردے عطیہ کردیے