روسی فیڈریشن کے نائب وزیر دفاع کرنل جنرل الیگزینڈر وی فومین کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی وفد نے ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی ہے۔
ملاقات میں دونوں فریقوں کے درمیان فوجی تعاون اور صنعتی تعاون کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کی گئی جبکہ مشترکہ فوجی مشقوں اور پاک فضائیہ کے آلات کے لیے تکنیکی معاونت کے ذریعے موجودہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے نئی راہیں تلاش کی گئیں۔ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے روس کے ساتھ فوجی تعلقات کو مضبوط بنانے پر زور دیا، تعاون پر مبنی تربیتی پروگراموں، مشترکہ فوجی مشقوں اور صنعتی تعاون پر توجہ دی۔
کرنل جنرل الیگزینڈر وی فومن نے موجودہ قیادت میں پاک فضائیہ میں حالیہ متاثر کن پیشرفت کو سراہا۔ روس کے نائب وزیر دفاع نے پاکستان کے ساتھ ملٹری ٹو ملٹری تعاون اور پی اے ایف آلات کے لیے تکنیکی مدد کے ذریعے موجودہ باہمی دفاعی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
دوسری جانب 5ویں پاک ۔روس مشترکہ فوجی مشاورتی کمیٹی (JMCC) کا اجلاس وزارت دفاع راولپنڈی میں منعقد ہوا۔ سیکرٹری دفاع، لیفٹیننٹ جنرل محمد علی (ریٹائرڈ) نے پاکستان جبکہ روسی وفد کی قیادت نائب وزیر دفاع کرنل جنرل الیگزینڈر وی فومن نے کی۔ملاقات کے دوران دوطرفہ دفاعی تعاون کے تمام شعبوں سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں اطراف نے سٹریٹجک اور دفاعی امور میں مشترکہ دلچسپی کے مختلف شعبوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ مزید برآں تربیت اور دوروں کے تبادلے سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔بات چیت انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی۔ وفود کے رہنماؤں نے دفاع اور سلامتی سے متعلق شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے مل کر کام کرنے کا عزم کیا۔
اکرم چوہدری نجی ٹی وی کا عثمان بزدار ثابت،دیہاڑیاں،ہراسانی کے بھی واقعات
اکرم چوہدری کا نجی ٹی وی کے نام پر دورہ یوکے،ذاتی فائدے،ادارے کو نقصان
سماٹی وی میں گروپ بندی،سما کے نام پر اکرم چوہدری اپنا بزنس چلانے لگے
سما ٹی وی بحران کا شکار،نجم سیٹھی” پریشان”،اکرم چودھری کی پالیسیاں لے ڈوبیں
انتہائی نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد ٹک ٹاکرمناہل نے مانگی معافی