ایک روسی جاسوس جہاز یانتار نے پہلی بار لیزر کا استعمال کرتے ہوئے برطانوی جنوبی افواج کے پائلٹس کی نگرانی میں خلل ڈالا، جس پر برطانیہ نے سخت ردعمل دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ مزید اشتعال انگیزی پر فوجی آپشنز استعمال کیے جاسکتے ہیں۔

یہ جہاز رواں سال دو بار اسکاٹ لینڈ کے شمال میں برطانوی پانیوں میں داخل ہو چکا ہے۔وزیر دفاع جان ہیلی کے مطابق رائل نیوی کی فریگیٹ اور آر اے ایف پوزیڈون P-8 طیارے یانتار کی نگرانی کررہے تھے جب اس نے پائلٹس پر لیزر ڈالا۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی قسم کی کارروائی جو برطانوی پائلٹس کو خطرے میں ڈالے ’’ناقابل قبول‘‘ ہے۔روس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی سرگرمیاں برطانیہ کے مفادات کے خلاف نہیں، جبکہ لندن پر ’’روس مخالف بیان بازی‘‘ کا الزام بھی عائد کیا۔ روسی سفارتخانے نے کہا کہ ایسے بیانات یورپی سلامتی کو کمزور کرتے ہیں۔

جان ہیلی نے کہا کہ دنیا غیر متوقع خطرات کی طرف بڑھ رہی ہے اور برطانیہ اپنی دفاعی صلاحیتیں مزید مضبوط کر رہا ہے۔ یہ صورتحال اس وقت سامنے آئی ہے جب برطانیہ اور یورپی یونین دفاعی تعاون کے نئے منصوبوں پر بات چیت کر رہے ہیں

امریکی کانگریس ارکان کا مریم نواز کے نام خط

اسحٰق ڈار کی نیٹو سیکریٹری جنرل سے ملاقات، پاکستان کے کردار کو سراہا گیا

سینیٹر عرفان صدیقی کی نشست پر انتخاب 9 دسمبر کو ہوگا

پی ایس ایل کی نئی ٹیموں کے ناموں پر پی سی بی کی وضاحت

Shares: