روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ روسی افواج یوکرین میں مجموعی طور پر پیش قدمی کر رہی ہیں۔

اپنے بیان میں صدر پیوٹن نے کہا کہ روس اپنی طویل المدتی سلامتی کو یقینی بنا رہا ہے، جبکہ کوپیانسک اور پُکرووسک کے علاقوں میں دشمن افواج محصور اور گھیرے میں ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ روس تیار ہے کہ صحافیوں کو محصور یوکرینی فوجیوں تک رسائی دی جائے، تاہم یوکرین کی سیاسی قیادت کو اپنے محصور شہریوں سے متعلق خود فیصلہ کرنا ہوگا۔

صدر پیوٹن نے مزید کہا کہ بوریویستنک میزائل کے کامیاب تجربے پر روس اپنے سائنسدانوں پر فخر کرتا ہے، جب کہ پوسائیڈن میزائل کی طاقت سرمات میزائل سے کہیں زیادہ ہے.

جے یو آئی اور پی ٹی آئی میں محمود اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر نامزد کرنے پر اتفاق

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

Shares: