روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا ہے کہ وہ یوکرین کے مسئلے پر بات چیت کے لیے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ملاقات کے لیے تیار ہیں، تاہم روس اپنی بنیادی شرائط سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔

رائٹرز کے مطابق سرگئی لاروف نے یوکرین تنازع اور دوطرفہ تعلقات پر بات چیت کے لیے ٹیلی فونک رابطے کے ساتھ ملاقات پر بھی آمادگی ظاہر کی ہے، لیکن انہوں نے واضح کیا کہ روس اپنے مفادات کے تحفظ پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کرے گا۔روسی سرکاری میڈیا سے گفتگو میں لاروف کا کہنا تھا کہ "یوکرین کے مسئلے پر پیش رفت اور دوطرفہ تعلقات میں بہتری کے لیے باقاعدہ رابطے ضروری ہیں۔”

ان کے یہ بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب روسی وزیر خارجہ کی پوزیشن سے متعلق یہ قیاس آرائیاں گردش کر رہی ہیں کہ صدر ولادیمیر پیوٹن اُن کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہیں

جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی فضائی حملے، مزید 3 فلسطینی شہید

حسن نواز ڈراپ، فخر زمان قومی اسکواڈ میں شامل

امریکہ، موٹاپے کے شکار غیرملکیوں کے ویزے مسترد ہونے کا امکان

Shares: