روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے حکم نامہ جاری کر دیا ہے جس کے تحت چینی شہری اب 30 دن تک ویزا کے بغیر روس میں داخل ہو سکیں گے۔
حکومتی پورٹل پر جاری تفصیلات کے مطابق ویزا فری سہولت اُن چینی شہریوں کے لیے ہو گی جو کاروباری دورے، سیاحت یا سائنسی، ثقافتی اور اسپورٹس ایونٹس میں شرکت کے لیے روس آئیں گے۔حکم نامے میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ سہولت 14 ستمبر 2026 تک مؤثر رہے گی۔ البتہ اس میں بعض کیٹیگریز شامل نہیں، جن میں تعلیم یا ملازمت کے لیے آنے والے افراد شامل ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ ماہ چین نے بھی روسی شہریوں کے لیے 15 ستمبر 2025 سے 14 ستمبر 2026 تک ویزا فری داخلے کا اعلان کیا تھا
آسٹریلیا ،انگلش کھلاڑیوں پر بغیر ہیلمٹ اسکوٹر چلانے پر قانونی کارروائی کا امکان
سینیٹ نے زیرِ حراست افراد کے حقوق کا بل منظور کر لیا
پنجاب، ٹریفک خلاف ورزی پر ایک دن میں 63 ہزار سے زائد چالان
وزیراعظم 6 روزہ غیر ملکی دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے








