مزید دیکھیں

مقبول

اب شناختی کارڈ نمبر ہی ان کا میڈیکل ریکارڈ نمبر ہوگا،مصطفیٰ کمال

ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر مرکزی رہنما و...

سیالکوٹ: علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال، بدعنوانی پراہلکار معطل

سیالکوٹ ،باغی ٹی وی( سٹی رپورٹر مدثر رتو) کمشنر...

عمرہ زائرین کی بس کا حادثہ ،5 افراد جاں بحق

سعودی عرب میں عمرہ کرنے گئے زائرین...

تھائی لینڈ پولیس کا طیارہ تباہ،6 افراد ہلاک

تھائی لینڈ کی پولیس کا چھوٹا طیارہ ساحل کے...

اردن نے جماعت اخوان المسلمون پر پابندی لگا دی

عمان: اردن نےاپوزیشن جماعت جماعت الاخوان المسلمین اور...

راولپنڈی وومین چیمبر کی صدر رفعت شاہین کے خلاف خواتین کا منصوبہ ناکام

راولپنڈی وومن چیمبر کی حنا منصب اور صبوحی حسین کا سرکاری اداروں کو پھر سے غلط بیانی اور چالاکی کے ساتھ استعمال کرنے کا منصوبہ ناکام ہو گیا،

‎راولپنڈی ویمن چیمبرکی کچھ خواتین نے صدر راولپنڈی ویمن چیمبر رفعت شاہین پہ پھر سے حملہ کر دیا، ‎‎راولپنڈی ویمن چیمبر کو اپنے ذاتی مفاد کے لیے استعمال کرنے والی خواتین سے کہنا ہے کہ رفعت شاہین کو کالزکے ذریعے پریزیڈنٹ شپ کی آفر دینا بند کریں کیونکہ اب تک کہ تمام ادارے اور عدالتیں اس بات کا ثبوت دے چکے ہیں کہ رفعت شاہین ہی اس وقت غیر لائسنس شدہ راولپنڈی وومن چیمبر کی موجودہ صدر ہیں اس لیے صدر کو صد شپ کا جھانسہ دینے سے رفعت شاہین ہرگز اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹے گی، اوور رفعت اپنے دفاع میں خواتین پہ کی جانے والی عدالتی کاروائیاں، جس میں وہ اس بات کو دنیا کے سامنے لانا چاہتی ہیں کہ آپ خواتین کس طرح راولپنڈی ویمن چمبر کو اپنے ذاتی مفاد کے لیے استعمال کرتی ہیں ، بند نہیں کرے گی ، پہلے دن سے رفعت شاہین کو راولپنڈی وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی صدر بننے کا کوئی شوق نہیں تھا۔حنا منصب کے بے تحاشہ اسر اراور خواتین کے فلاح بہبود کی خوشی میں صدر کا عہدہ لیا لیکن وہاں پہنچ کر پتا چلا کہ یہاں خواتین کی فلاح و بہبود کے لیے کام تو ہوتا نہیں ہےصرف کچھ خاص خواتین ہیں جو غریب عورتوں کے پیسے کھاتی ہیں اسی لئے گورنمنٹ نے بلڈنگ خالی کروا لی ہے اور سونے پہ سہاگا آپ خواتین حکومتی اداروں کے آفیسرزکے ساتھ بدتمیزیاں بھی کر چکی ہیں ، ایف آئی اے کے کیس میں ضمانتوں پہ بری ہوکر شرمندہ گھوم رہی ہیں ، defemation Riffat case میں معافی نامے جمع کروا رہی ہیں ، آپ خواتین کی وجہ سے راولپنڈی ویمن چیمبر بری طرح ناکامی اور بدنامی کا سامنا کررہا ہے اور لائسنس بھی نہیں مل رہے.

اس حوالہ سے نیوٹاؤن سرکل راولپنڈی کی ایک پولیس رپورٹ سامنے آئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ درخواست از ان صبوحی حسین موصول ہونے پر دو فریقین کو بسلسلہ انکوائری بلوایاگیا، دونوں نے اپنے اپنے دستاویزی ثبوت فراہم کیئے۔ درخواست دہندو نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ رفعت شامین راولپنڈی چیمبر آف کامرس،ا انڈسٹری کی صدر نہ ہے۔ ان کو 02.09.2023 کو عہدے ڈی سیٹ کر دیا تھا۔ اور ساتھ ہی یہ الزام بھی لگایا کہ دو لیٹر پیڈ اور مہریں استعمال کرتی ہیں۔ دوران دریافت مسماۃ رفعت شاہین نے صبوحی حسین کے موقف کی تردید کرتے ہوئے اپنا تحریری بیان دیا اور ساتھ ہی ایک بیان دیا کی ہمارا ادارہ ڈائریکٹر جرنل آف ٹرید منسٹری آف کامرس کے ماتحت کام کرتا ہے اور ایک لیٹر نمبری NO.6(80)/2023-TO مورخہ 06.12.2023 دیا جس میں صدررفعت شاہین ہی تھی ۔ اور ساتھ ہی لیٹر مختلف تاریخوں کے پیش کئے جس میں رفعت شاہین کو ہی بطور صدر دعوت دی گئی تھی، مزید بتلایا کہ سائبر کرائم ، ہائی کورٹ میں مقدمات زیر سماعت ہیں،پولیس رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ حالات بالا کوئی بھی معاملہ قابل دست اندازی پولیس نہ پایا گیا ہے۔ درخواست دہندہ کو ہدایت ہوئی کہ صدر منتخب کرنے کے بارے میں ڈائریکٹر جنرل آف ٹرید منسٹری آف کامرس کو اپنی درخواست دے اور بقیہ مقدمات کی پیروی عدالت مجاز میں کرے۔ استدعا ہے کہ درخواست داخل دفتر فرمائی جائے۔ رپورٹ 15 جون کو جاری کی گئی.

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan