سابق وزیر قانون اور سینیٹر ایس ایم ظفر وفات پاگئے

معروف قانون دان ایس ایم ظفر مرحوم کی عمر 93برس تھی
0
101
s m zafar

سابق وزیر قانون اور سینیٹر ایس ایم ظفر وفات پاگئے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق ایس ایم ظفر طویل عرصے سے علیل تھے۔ آج انکی موت ہو گئی ہے،ایس ایم ظفر رہنما تحریک انصاف اور سنئیر قانون دان علی ظفر کے والد تھے۔معروف قانون دان ایس ایم ظفر مرحوم کی عمر 93برس تھی مرحوم ایوب دور میں وزیر قانون کے عہدہ پر فائز رہے،

ایس ایم ظفر 6 دسمبر 1930 کو برما میں پیدا ہوئے تھے، انہوں نے تعلیم یونیورسٹی آف لاء کالج سے حاصل کی تھی جس کے بعد 1950 میں وکالت شروع کی. 1965 کی پاک بھارت جنگ کے دوران وہ پاکستان کے وزیر قانون رہے ہیں،ان کی مشہور کتاب ڈائیلاگ آن پالیٹیکل چیس بورڈ تھی۔

مرحوم 1975ء میں صدر لاہور ہائیکورٹ بار منتخب ہوئےاور 1979ء میں سپریم کورٹ بار کے صدر بنے تھے.ایس ایم ظفر نے بہت سے اہم کیسز لڑے اور ان میں کامیابی حاصل کی تھی،

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ایس ایم ظفر کی وفات پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ماہر قانون دان ایس ایم ظفر کے انتقال پر افسوس ہوا ،اللہ تعالیٰ سے مرحوم کی مغفرت ، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا ہے

Leave a reply