اسلام آباد سے سعودی عرب جانیوالے مسافر کے قبضے سے منشیات برآمد

مسافرنے آئس ہیروئن بیگ کی تہہ میں مہارت سے چھپا رکھی تھی
0
35
anf

اسلام آباد: ائیر پورٹ سیکیورٹی کی کارروائی،اسلام آباد سے سعودی عرب جانے والے مسافر کے قبضے سے ڈیڑھ کلو گرام آئس ہیروئن برآمد کرلی گئی۔

باغی ٹی وی: ترجمان کے مطابق ائیرپورٹس سیکورٹی فورس ( اے ایس ایف) کے عملے نے اسلام آباد ائیر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے سعودی عرب کے مسافر کو گرفتار کرکے ڈیڑھ کلوگرام آئس ہیروئن برآمد کرلی اے ایس ایف کے عملے نے ریاض جانے والے مسافر سے 1.430 کلو گرام آئس ہیروئن برآمد کی۔

ترجمان اے ایس ایف کے مطابق مسافر وسیم اکرم نے آئس ہیروئن بیگ کی تہہ میں مہارت سے چھپا رکھی تھی تاہم اے ایس ایف کے عملے نے سامان کی تلاشی کےدوران منشیات برآمد کرکےاسمگلنگ کی کوششں ناکام بنا دی ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا-

زمبابوے کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ہیتھ اسٹریک انتقال کر گئے

دوسری جانب جہلم کی غلہ منڈی میں دو تاجروں کو قتل اور دو کو زخمی کرنے والے ملزم اسلام آباد فرار ہوتے ہوئے گرفتار کرلیا،پولیس کے مطابق جہلم کی غلہ منڈی میں اندھا دھند فائرنگ کرکے دو تاجروں کو قتل اور دو کو شدید زخمی کرنے والے ملزم فیصل پہلوان کو ناکہ بندی کے دوران ایلیٹ فورس نے جی ٹی روڈ سے گرفتار کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم فیصل پہلوان واقع کے بعد جہلم سے اسلام آباد کی جانب فرار ہو رہا تھا ملزم فیصل نے معمولی رنجش پر فائرنگ کرکے یامین اور ناصر نامی تاجروں کو قتل جبکہ فیصل اور احسن نامی کو شدید زخمی کرکے فرار ہو رہا تھا۔

بھارتی مشن چندریان 3 آج چاند پر اترے گا

Leave a reply