نیو یارک :آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں جنوبی افریقا نے نیدر لینڈز کو 4 وکٹ سے شکست دے دی-
باغی ٹی وی : نیویارک میں کھیلے جارہے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے 16 ویں میچ میں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر نیدرلینڈز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے،نیدر لینڈز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوور میں 9 وکٹ پر 103 رنز بنائے۔
نیدر لینڈز کی جانب سے سیبرانڈ 40 اور لوگن وین بیک 23 رنز بناکر نمایاں رہے، وکرم جیت سنگھ 12 اور اسکاٹ ایڈورڈز 10 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، جنوبی افریقا کے اوٹنیلی بارتمین نے 11 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں،مارکو جانسن اور اینریخ نورکیا نے 2 ،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
جنوبی افریقا نے104 رنز کا ہدف 19 ویں اوور میں حاصل کرلیا جنوبی افریقا کی جانب سے ڈیوڈ ملر 59 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔ ٹریسٹن اسٹوبس نے 33 رنز بنائے.نیدر لینڈز کے ویوین کنگما اور لوگن وین بیک نے 2 ،2 وکٹیں حاصل کیں۔
گروپ ڈی میں شامل دونوں ٹیمیں اپنا ایک ایک میچ کھیل چکی ہیں اور دونوں کو اپنے اپنے پہلے میچ میں کامیابی حاصل ہوئی تھی، پوائنٹس ٹیبل پر 2،2 پوائنٹس کے ساتھ جنوبی افریقا پہلے اور نیدرلینڈز دوسرے نمبر پر ہے۔
جنوبی افریقہ اسکواڈ : کوئنٹن ڈی کوک (وکٹ کیپر)، ریزا ہینڈرکس، ایڈن مارکرم (کپتان)، ہینرک کلاسن، ڈیوڈ ملر، ٹرسٹن اسٹبس، مارکو جانسن، کیشو مہاراج، کاگیسو ربادا، اینریچ نورٹجے، اوٹنیل بارٹ مین
نیدرلینڈ اسکواڈ : میکس او ڈاؤڈ، مائیکل لیویٹ، وکرمجیت سنگھ، سکاٹ ایڈورڈز (کپتان اور وکٹ کیپر)، تیجا ندامانورو، باس ڈی لیڈے، سائبرینڈ اینجلبرچٹ، لوگن وین بیک، ٹم پرنگل، پال وین میکرین، ویوین کنگم