سعودی عرب میں آج سے 30 دسمبر تک بارشوں کا امکان

ریاض اور اس کے اطراف کے علاقوں میں منگل سے ہفتے تک ہلکی اور تیز بارش ہوسکتی ہے
0
192
sa

ریاض: سعودی عرب کے بیشتر علاقوں میں منگل 26 دسمبر سے ہفتہ 30 دسمبر 2023 تک بارشوں کا امکان ہے۔

باغی ٹی وی :سعودی محکمہ موسمیات کے مطابق مملکت کے مختلف علاقوں میں بارشوں سے قبل تیز اور گرد آلود ہواؤں کا بھی امکان ہے،مکہ مکرمہ، طائف، جدہ، اللیث، بحرہ، الجموم، الکامل، اضم، العرضیات، میسان اور خلیص میں منگل سے جمعے تک شدید گرج چمک اور بارش کا امکان ہے جبکہ بدھ اور جمعرات کو تیز بارش ہوسکتی ہے۔

بدھ سے جمعے تک مکہ ریجن کے تربہ، المویہ، الخرمہ، رنیہ اور القنفذہ میں ہلکی بارش متوقع ہےمنگل سے جمعرات تک مدینہ منورہ ریجن جبکہ بدھ اور جمعرات کو مدینہ منورہ، المھد، الحناکیہ، خیبر، العلا، وادی الفرع میں بارش ہوسکتی ہے،ریاض اور اس کے اطراف کے علاقوں میں منگل سے ہفتے تک ہلکی اور تیز بارش ہوسکتی ہے ریاض، رماح، ثادق، مرات، المزاحمیہ، الحریق، الخرج اور حوطہ بنی تمیم میں جمعے اور ہفتے کو بارش کی پیشگوئی کی ہےمنگل سے جمعرات تک ینبع، العیص اور بدر کے علاقے بھی بارش سے متاثر رہیں گے۔

انسانی اسمگلنگ کا شُبہ:فرانس نے طیارہ واپس بھارت بھیج دیا

سعودی محکمہ موسمیات کے مطابق حائل ریجن میں بھی منگل سے جمعے تک جبکہ بدھ اور جمعرات کو اس کی دیگر کمشنریوں میں بھی بارش کا امکان ہےقصیم ریجن میں بریدہ، عنیزہ، البکیریہ، الاسیاح، ریاض الخبراء، عقلہ، الصقور، البدائع، الرس، النبھانیہ، ضریہ، المذنب، عیون، الجواء الشماسیہ میں بھی کل سے ہفتے تک بارش کا امکان ہےتبوک ریجن میں املج، تیما میں بدھ اور جمعرات جب کہ حقل، البداع، ضباء اور الوجہ میں بدھ اور جمعرات کو بارش ہوسکتی ہے۔

ڈیوڈ وارنر نے پاکستان کے شاندار باؤلرز کی تعریف کی

Leave a reply