جنوبی افریقا کے دارالحکومت پریٹوریا کے نزدیک ساولز ویل ٹاؤن شپ میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک ہاسٹل پر دھاوا بول دیا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق حملہ آوروں نے ہاسٹل میں داخل ہوتے ہی اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں کم از کم 11 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہو گئےہلاک ہونے والوں میں طلبا اساتذہ اور عملہ سمیت ہاسٹل سے باہر کے متعدد لوگ بھی شامل ہیں، 3 سالہ بچہ، 12 سالہ لڑکا اور 16 سالہ لڑکی بھی ہلاک ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ صبح کے وقت کیا گیا تین مشتبہ ملزمان کی تلاش میں جاری ہے تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی،البتہ ابتدائی تحقیقات سے شبہ ہے کہ واقعہ کا تعلق ہاسٹل کے اندر موجود غیر قانونی بار سے ہوسکتا ہے۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقا میں غیر قانونی بارز، منظم جرائم اور آتشیں اسلحے کی آسان دستیابی کے باعث اجتماعی فائرنگ کے واقعات بڑھتے جا رہے ہیں،پولیس کا کہنا ہے کہ ایسے غیر قانونی مراکز قتل و غارت کے بڑے مراکز بن چکے ہیں جن کی روک تھام ایک گھمبیر مسئلہ بن چکی ہے

Shares: