سعودی عرب میں سنگھم اگین اور بھول بھلیاں 3 کی ریلیز پر پابندی عائد

حساس مواد پر مبنی فلمیں قرار دے کر ریلیز پر پابندی عائد کردی گئی ہے
bhool bhalyan

ریاض: سعودی عرب میں بالی ووڈ کی آنے والی نئی فلم سنگھم اگین اور بھول بھلیاں 3 کی ریلیز پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

باغی ٹی وی: بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کارتک آریان کی بھول بھلیاں 3 اور اجے دیوگن کی سنگھم اگین کو سعودی عرب میں ریلیز کی اجازت نہیں مل سکی ہے اور اسے حساس مواد پر مبنی فلمیں قرار دے کر ریلیز پر پابندی عائد کردی گئی ہے،سنگھم اگین کو ہندو مسلم مذہبی تنازعہ جبکہ بھول بھلیاں 3 کو ہم جنس پرستی پر مبنی مواد کے باعث ریلیز سے روکا گیا ہے۔

بالی ووڈ کی ان دونوں میگا اسٹار کاسٹ فلموں کو دیوالی کے موقع پر یکم نومبر کو بھارت سمیت کئی ممالک میں ریلیز کیا جائے گا، باکس آفس پردونوں کے درمیان زبردست ٹکراو ہونے جا رہا ہے دونوں فلموں کے پروڈیوسرز ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کی کوششوں میں لگے ہوئے ہیں اورزیادہ سے زیادہ لوگوں تک اپنی اپنی فلم پہنچانے کی تگ ودور میں مصروف ہیں-

اسموگ کے باعث گرین لاک ڈاؤن: خصوصی بچوں کی آن لائن اسکول کلاسز کی …

ہارر کامیڈی فلم بھول بھلیاں 3 میں کارتک آریان کے ساتھ مادھوری، ودیا بالن اور ترپتی ڈمری شامل ہیں جبکہ سنگھم اگین میں اجے دیوگن کے ساتھ ، اکشے کمار، کرینہ کپورخان، دیپیکا پڈوکون، سلمان خان، ٹائیگر شروف، جیکی شروف، ارجن کپور اور رنویر سنگھ نے اداکاری کی ہے-

ہمیں دشمنوں کی ضرورت نہیں، ہم خود ہی بہت ہیں،وسیم اکرم نے ایسا کیوں کہا؟

Comments are closed.