ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں آج شام عید الفطر کا چاند نظر آنا ممکن نہیں،چاند جدید دوربین سےبھی نہیں دیکھا جاسکتا۔

باغی ٹی وی : عرب میڈیا کے مطابق 13 ممالک سے تعلق رکھنے والے فلکی علوم کے 25 ماہرین نے مشترکہ اعلامیہ جاری کیا ہے جس کے مطابق سعودی عرب میں رمضان المبارک 30 روز کا ہوگا جب کہ عید ہفتہ 22 اپریل کو ہوگی-

حرمین شریفین اورمسجد نبوی میں ختم القرآن کی دعا ،مجموعی طور پر30 لاکھ سے زائد افراد کی شرکت

دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ آج ہونے والے سورج گرہن کے دوران ہی نئے چاند کی پیدائش ہوئی ہے، چاند کی عمر کم ہونے کے باعث آج چاند نظر آنے کا امکان نہیں ہے پیرامیٹرز کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب میں عیدالفطر 22 اپریل کو ہوگی۔

سعودی سپریم کورٹ نے سعودی عرب کے تمام مسلمانوں سے کہا ہے کہ وہ 20 اپریل کی مناسبت سے 29 رمضان المبارک 1444 ہجری کی شام کو شوال کا چاند دیکھنے کی کوشش کریں عدالت نے لوگوں سے اپیل کی کہ کھلی آنکھوں سے یا دوربین کے ذریعے چاند دیکھیں تو قریبی عدالت کو مطلع کریں وہاں اس کی گواہی ریکارڈ کرائیں۔ یا قریبی مرکز سے رابطہ کریں اور انہیں آگاہ کریں۔

پاکستانی قوم خبردار،مفتی نے چاند دیکھے بنا دن دہاڑے قبل از وقت عید کا اعلان کر دیا

سپریم کورٹ نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ جو لوگ اس معاملے میں دلچسپی اور اہلیت رکھتے ہیں وہ اس مقصد کے لیے خطوں میں بنائی گئی کمیٹیوں میں شامل ہوں گے اور نیکی کے اس کام میں معاونت کریں گے۔

ادھر پاکستان میں بھی عید الفطرکاچاند دیکھنےکےلیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کااجلاس آج اسلام آباد میں ہوگاجس کی صدارت مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے جبکہ محکمہ موسمیات نے پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں آج مطلع جزوی ابر آلود رہنےکی پیشگوئی کردی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج مطلع ابر آلود رہنےکےباعث شوال کاچاند نظر آنےکا امکان نہیں ہے۔

عیدالفطر کی چھٹیوں میں عمران خان کو ہراساں نہ کرنے کا حکم

Shares: