جدہ: پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان قیدیوں کے تبادلےکے معاہدے پر عمل درآمدکا آغاز ہوگیا۔

پاکستانی سفیر احمد فاروق نے تصدیق کی کہ سعودی عرب میں قید پاکستانیوں کوپاکستان منتقل کیا جا رہا ہے،انہوں نے بتایا کہ ’قانونی کارروائی اور طریقہ کار مکمل ہونے کے بعد قیدیوں کے تین گروپوں کو پاکستان منتقل کیا گیا ہے، قیدیوں کے 3 گروپوں کو پاکستان منتقل کیا گیا ہے جہاں وہ اپنی باقی سزا پاکستان کی جیلوں میں مکمل کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اب تک سعودی عرب سے 30 قیدیوں کو پاکستانی جیلوں میں منتقل کیا جاچکا ہے جب کہ 419 پاکستانی قیدیوں کی وطن واپسی کیلئے قانونی کارروائی جلد مکمل کی جائے گی،سعودی جیلوں میں 70 فیصد پاکستانی منشیات کے مقدمات میں بند ہیں،یہ ایک سنگین معاملہ ہے، اس کے لیے آگاہی مہم بھی چلائی جا ر ہی ہے۔

کینیڈا میں تربیتی طیاروں میں‌تصادم،بھارتی پائلٹ سمیت دو ہلاک

واضح رہے کہ دونوں ملکوں نے سزا یافتہ قیدیوں کے تبادلے سے متعلق معاہدے پر دستخط کیے تھے گزشتہ برس نومبر میں سعودی نائب وزیر داخلہ ڈاکٹر ناصر بن عبدالعزیز الداود کے دورہ اسلام آباد میں وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات کے موقع پر قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پرعملدرآمد پر اتفاق کیا گیا تھا،سعودی عرب میں 419 پاکستانی قیدیوں کی وطن واپسی کے لیے قانونی کارروائی جلد مکمل کی جائے گی۔

سعودی عرب کی جیلوں میں سیکڑوں پاکستانی قیدی مختلف جرائم میں سزا کاٹ رہے ہیں، وہ پاکستانی قیدی جو سنگین جرائم میں ملوث نہیں، انہیں معاہدے کے تحت باقی سزا پوری کرنے کے لیے پاکستان منتقل کیا جا رہا ہےایسے بھی قیدی جیلوں میں موجود ہیں جو چھوٹے، بڑے جرمانوں کے باعث موجود ہیں، وہ جرمانے ادا کرکے رہا ہو سکتے ہیں-

ویمن یونیورسٹی کی ویڈیو ٹک ٹاک پر شیئر کرنے کا الزام ،ڈپٹی کمشنر صوابی طلب

Shares: