آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن کا ٹائٹل جنوبی افریقہ نے جیت لیا۔

لارڈز میں کھیلے گئے ورلڈ ٹیسٹ چیمئن شپ کے فائنل میں جنوبی افریقا نے آسٹریلیا کو5 وکٹ سے شکست دی،جنوبی افریقا نے 282 رنز کا ہدف پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا،ایڈن مارکرم نے دوسری اننگز میں فائٹنگ سنچری بنا کر جنوبی افریقا کی فتح میں اہم کرادر ادا کیا اور 136 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی۔

کپتان باؤما نے 66، ویان ملڈر نے27 رنز بناکر نمایاں رہے،ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے جنوبی افریقہ نے اپنی دوسری اننگز 70 رنز کے اسکور پر اپنی دوسری وکٹ گنوا دی یہاں سے ایڈن مارکرم اور کپتان ٹیمبا باوما نے کریز سنبھالی، دونوں کے درمیان تیسری وکٹ کے لیے 147 رنز کی شراکت ہوئی جس نے جنوبی افریقہ کے لیے یہ کام آسان کر دیا، اس شراکت داری کے دوران مارکرم نے 101 گیندوں میں 11 چوکوں کی مدد سے سنچری مکمل کی، یہ ان کے ٹیسٹ کیریئر کی آٹھویں سنچری تھی مارکرم آئی سی سی ایونٹ کے فائنل میں سنچری بنانے والے پہلے جنوبی افریقی بلے باز بن گئے۔

ایرانی حملوں نے اسرائیلیوں کو ہلا کر رکھ دیا،تاریخ کے بدترین حملے قرار دے دیا

تین دن کے کھیل کے بعد جنوبی افریقی ٹیم مضبوط پوزیشن میں تھی۔ افریقی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف چوتھے دن ہی میچ جیت گئی اس کے ساتھ ہی یہ 27 سال بعد اس کی کرکٹ تاریخ میں صرف دوسری آئی سی سی ٹرافی ہے اس سے قبل اس نے 1998 میں آئی سی سی ون ڈے چیمپیئنز ٹرافی جیتی تھی ۔

پہلی آئی سی سی ٹرافی 1973 میں ویمنز ورلڈ کپ کے طور پر کھیلی گئی تھی جبکہ مردوں کی کرکٹ کا پہلا ورلڈ کپ 1975 میں کھیلا گیا تھا اس کے بعد سے اب تک کئی ٹیمیں یہ ٹرافی جیت چکی ہیں۔ آئی سی سی یعنی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل مردوں کے لیے چار بڑے ٹورنامنٹ منعقد کرتی ہے، ون ڈے ورلڈ کپ، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، چیمپئنز ٹرافی اور ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ، ان سب سمیت آسٹریلیا اب تک 10 مرتبہ آئی سی سی ٹرافی جیت چکا ہے جو کسی بھی ملک کی جانب سے سب سے زیادہ ہے اس نے 6 بار ون ڈے ورلڈ کپ، ایک بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، دو بار چیمپئنز ٹرافی اور ایک بار ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ جیتی ہے۔

خیبر پختونخوا میں اگر فورس لوڈشیڈنگ بند نہ ہوئی تو موٹر وے بند کریں گے، اسد قیصر

Shares: