لاہور ہائیکورٹ میں کالعدم تحریک لبیک یا رسول اللہ کے مولانا سعد رضوی کی نظر بندی کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی

عدالت نے درخواست پر سماعت کل تک ملتوی کردی. آج عدالت میں درخواست گزار کے وکیل برہان معظم ملک نے دلائل مکمل کر لیے عدالت کے روبرو ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس کل اپنے دلائل کا اغاز کریں گے. ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض کر دیا.سرکاری وکیل نے اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ درخواست گزار نے وفاق کو فریق نہین بنایا. مسٹر جسٹس فاروق حیدر کے روبرو سپیشل سیکرٹری ہوم پیش ہوئے

وکیل درخواست گزارنے کہا کہ سعد رضوی کو نظر بندی کے بعد 14 مختلف مقدمات میں ملوث کر دیا گیا ہے،لاہور ہائی کورٹ کے ریویو بورڈ نے بھی نظر بندی میں توسیع کرنے سے انکار کر دیا تھادرخواست گزار کی جماعت مکمل مذہبی جماعت ہے جسکا ملکی سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے،درخواست گزار کی جماعت نے فرانس میں گستاخانہ خاکوں پر فرانس کے سفیر کو ملک بدر نہ کرنے پر اسلام آباد دھرنا دینے کا اعلان کیا، حکومت نے سیاسی بنیادوں پر درجنوں رہنمائوں کو گرفتار کر لیا اور نقص امن عامہ کے تحت نظر بند کر دیا،3 ماہ نظر بندی کے بعد درخواست گزار کو لاہور ہائی کورٹ کے ریویو بورڈ کے سامنے پیش کیا گیا مگر ریویو بورڈ نے نظر بندی میں توسیع نہ کی،اب دوبارہ غیر قانونی درخواست گزار کو 3 ایم پی او کے تحت 3 ماہ کے لیے نظر بند کر دیا گیا ہے، جسکی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہےعدالت مولانا سعد رضوی کی نظر بندی کالعدم قرار دےعدالت درخواست گزار کو کسی دوسرے مقدمہ میں گرفتار نہ کرنےکا حکم دے.

@MumtaazAwan

تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی جو علامہ خادم حسین رضوی کے صاحبزادے ہیں کو 12 اپریل کو اسکیم موڑ چوک لاہورسے گرفتار کیا گیا تھا ،پولیس نے حافظ سعد رضوی کو 16 اپریل کا احتجاج روکنے کے لیے حراست میں لیا کیونکہ حکومت کے ساتھ ان کے مذاکرات ناکام ہوگئے تھے اور فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرنے سے متعلق تحریک لبیک نے اپنے موقف سے پیچھے ہٹنے سے انکار کردیا تھا

سعد رضوی کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں ہنگامہ آرائی ہوئی، اور حکومت نے تحریک لبیک پر پابندی لگا دی، پابندی کے خلاف تحریک لبیک نے اپیل دائر کی ہے جس پر حکومت فیصلہ دے گی تاحال حافظ سعد جیل میں بند ہیں اور انکی جماعت پر پابندی عائد ہے

علامہ خادم حسین رضوی نے ناموس رسالت کے عنوان پر مسلمان قوم میں بیداری پیدا کی،مولانا معاویہ اعظم طارق

تحریک لبیک کا دھرنا، کارکنان گرفتار،کیا خادم حسین رضوی کو گرفتار کر لیا گیا؟

کسی کو نہیں چھوڑیں گے، مذہبی جماعت کیخلاف بڑے فیصلے ہو گئے، شیخ رشید

تحریک لبیک دھرنا،راستے بند ہونے پر ٹریفک کا متبادل روٹ جاری

حکومت کیلئے نئی مشکل، تحریک لبیک کا ناموس رسالت مارچ کا اعلان

تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی گرفتار،تحریک لبیک کے رہنما کی باغی ٹی وی سے گفتگو میں تصدیق

تحریک لبیک کے کارکنان سڑکوں‌ پر نکل آئے،لاہور بند،ملک جام کرنیکا اعلان

پولیس نے ایک بار پھر سانحہ ماڈل ٹاؤن کی یاد تازہ کر دی،کارکنان پر فائرنگ،شیلنگ،اموات

لاہور سمیت مختلف علاقوں میں تشدد،بلاول بھی میدان میں‌ آ گئے

کالعدم مذہبی جماعت اور حکومت میں مذاکرات کامیاب،کیا ہوئے فیصلے؟

فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کیلئے قرارداد ہو گی اسمبلی میں پیش

فرانسسیسی سفیر کی ملک بدری کی قرارداد ،بڑی سیاسی جماعت کا اجلاس میں شرکت نہ کرنیکا فیصلہ

تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی رہا؟

کس کس کو رہا کیا جا رہا ہے؟ شیخ رشید کا کالعدم مذہبی جماعت بارے بڑا اعلان

کالعدم جماعت سے پابندی کیسے ختم ہو سکتی ہے؟ شیخ رشید نے بتا دیا

کالعدم تحریک لبیک نے پابندی کیخلاف ایسا کام کر دیا کہ حکومت کو بھی اجلاس بلانا پڑ گیا

کالعدم تحریک لبیک کی درخواست، وزارت داخلہ میں اجلاس

کالعدم جماعت کی بھی لیگل ٹیم ہو سکتی ہے؟ سعد رضوی سے ملاقات نہ کروانے کی درخواست پرعدالت کے ریمارکس

سعد رضوی کی رہائی کی درخواست، عدالت نے فیصلہ سنا دیا

سعد رضوی کی نظر بندی کیخلاف درخواست پر سماعت،عدالت نے کیا دیا حکم؟

Shares: