تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی سمیت مقامی قیادت پر تھانہ روات میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

راولپنڈی کے تھانہ روات میں مقدمہ انسداد دہشتگردی کی دفعات کے تحت درج کیا گیا جس میں سعدرضوی اور قاری بلال سمیت 21 رہنماؤں اور کارکنوں کو نامزد کیا گیا ہے،مقدمہ پولیس سب انسپکٹر نجیب اللہ کی مدعیت میں درج کیا گیا جس کے متن میں کہا گیا ہے کہ پنجاب حکومت نے جلسے جلوسوں پرپابندی عائد کرکے دفعہ 144 نافذ کررکھی تھی تاہم ٹی ایل پی کارکنان نے شاہراہ بلاک کی اور پولیس سے مزاحمت کرکے ایمونیشن چھیننےکی کوشش کی، ملزمان چک بیلی روڈ جھٹہ ہتھیال میں سڑک بلاک کرکے ٹائر جلا کر احتجاج کر رہے تھے، ملزمان نے ٹی ایل پی کے امیر سعد حسین رضوی کی کال پر روڈ بلاک کی تھی، قاری بلال21 عہدیدران وکارکنان کےہمراہ اسحلہ، پیٹرول بموں،کیلوں والےڈنڈوں سے لیس تھے، ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی سیدھی فائرنگ شروع کر دی، ملزمان کی فائرنگ سے کانسٹیبل عدنان زخمی ہوئے، قاری دانش وغیرہ نے کانسٹیبل نذیر کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا،ملزمان نے پولیس سے آنسو گیس کے شیل چھین لیے اور وردی پھاڑ دی، ملزمان سے 10کیلوں والے ڈنڈے اور 4 پیٹرول بم قبضے میں لیے، ملزمان سےٹی ایل پی کےجھنڈے، پتھر اور چلائی گئی گولیوں کے خول قبضے میں لیے۔

Shares: