سعد رضوی کی گرفتاری پر دوسرے روز بھی احتجاج،کئی شہروں میں ٹریفک معطل
سعد رضوی کی گرفتاری پر دوسرے روز بھی احتجاج،کئی شہروں میں ٹریفک معطل
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی کی گرفتاری کے بعد گزشتہ روز سے ملک میں احتجاج جاری ہے
ملک کے کئی شہروں میں احتجاج کے باعث سڑکیں بند ہیں،گجرات لالہ موسی کھاریاں جہلم دینہ مکمل بند ہے، اوکاڑہ بائی پاس مکمل بند ہے، گجرانوالہ مکمل بند ہو گیا ہے، ملتان کے ساتھ ساتھ لاہور بھی مکمل بند کر دیا گیاملتان روڈ مکمل بند ہو گئی اٹک۔کے پی کے اورپنجاب کو ملانے والے تمام راستے بند ہیں، اٹک۔جی ٹی روڈ کامرہ کے مقام سے بلاک ہے، اٹک۔جنڈ ،ڈھلیاں چوک اورفتح چوک سے بھی تمام راستے بند ہیں، مریدکے مکمل بند ہو گیا
جہلم میں جی ٹی روڈ پر بدترین ٹریفک بلاک ہے،سول اسپتال میں کورونا مریضوں کے لیے آکیسجن سلنڈر لانے والی گاڑیاں بھی پھنس گئیں سی ای او ہیلتھ کا کہنا ہے کہ آکیسیجن سلنڈر بروقت نہ پہنچے تو کورونا مریضوں کی جان کو خطرہ ہو سکتا ہے،سول اسپتال میں پچاس سے زائد مریض آکسیجن بیڈ پے ہیں
سرگودھا میں تحریک لبیک کے سینکڑوں کارکنان نے سٹی اسٹاپ روڈ بلاک کر دیا اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی، احتجاج کی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی لائینیں لگ گئیں ٹریفک شدید جام ھو گیا شہر کے مصروف ترین روڈ پر کارکنان کا دھرنہ پولیس نے تمام کارکنان کو حصار میں لے لیا
، پنڈی اور اسلام آباد کے داخلی راستے بھی بلاک ہو گئے ہیں،لاہور میں ملتان روڈ پر چوہنگ سمیت دیگر مقامات پر احتجاج کے باعث ٹریفک بلاک ہوگیا جبکہ چوک یتیم خانہ میں مظاہرین کو منتشرکرنے کیلئے پولیس نے شیلنگ بھی کی ہے ۔لاہور میں احتجاج جاری ہے، سگیاں پُل، شاہدرہ اور فیروز پور روڈ اور مال روڈ پر شنگھائی پُل کے قریب بھی ٹریفک بلاک ہوگیا ہے۔راولپنڈی میں لیاقت باغ چوک پر بھی احتجاج جاری ہے جس کے بعد اطراف میں ٹریفک بلاک ہوگیا جبکہ لیاقت باغ چوک پرمشتعل افراد نے ہنگامہ آرائی اور پتھراؤ بھی کیا۔
ملتان میں احتجاج جاری ہے،ملتان میں بہاولپوربائی پاس چوک پراحتجاج کے باعث ٹریفک جام ہوگیا اورگاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔ احتجاج کے باعث عوام کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔منڈی بهاالدین اور لودھراں کی اہم شاہراہوں سمیت خان پور میں بھی احتجاج جاری ہے دوسری جانب کراچی میں سٹار گیٹ قائد آباد ملیر کالا بورڈ اورنگی ٹاؤن نمبر4 اور بلدیہ نمبر4 ، حب ریور روڈ ، لیاقت آباد ، کورنگی میں بھی احتجاج کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔ آئی آئی چندریگر روڈ، ایم اے جناح روڈ سمیت ملحقہ سڑکوں پر شدید ٹریفک جام ہے اور ٹاور سےگورنر ہاؤس تک گاڑیوں کی طویل قطار لگ گئی ہے۔ اسٹار گیٹ کے مقام پر بھی ٹریفک کی روانی متاثر ہے جبکہ احتجاج اور مختلف شاہراہوں پر ٹریفک جام کے باعث دفاتر سے گھروں کو جانے والے افراد کو مشکلات کا سامنا ہے۔
ترجمان راولپنڈی تحریک لبیک راجہ دانش بختیار دھنیال کا کہنا ہے کہ رسول ﷲﷺ کی عزت و ناموس کی پہرے داری کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے،راولپنڈی پولیس نے لیاقت باغ کے مقام پر ہزاروں کارکنان پر کارتوس، پکی گولیوں اور آنسو گیس کی شیلنگ کی جو کہ ریاست مدینہ کا شرمناک عمل ہے رسول ﷲ ﷺ کی عزت و ناموس کے مقابلے میں کسی کی کوئی اوقات نہیں، گستاخوں کے لیے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی، ہزاروں کی تعداد میں کارکنان و ذمہ داران لیاقت باغ راولپنڈی میں موجود ہیں، فرانسیسی سفیر کے ملک بدر ہونے تک اور مرکزی امیر علامہ سعد حسین رضوی کی رہائی تک ملک بھر میں احتجاج جاری رکھیں گے، فرانسیسی سفیر کی ملک بدری، پارلیمنٹ میں ناموس رسالت بل کی منظوری اور مرکزی امیر سعد رضوی کی رہائی تک پُر امن دھرنا جاری رہے گا.نہ صرف راولپنڈی اسلام آباد ملک بھر میں مین شارع کو بند کر دیا گیا ہے، جلد سارا ملک بند کر دیا جائے گا،حکومت وقت نے 20 اپریل سے پہلے معاہدے کی خلاف ورزی کر کے ہزاروں عاشقان رسول کی دل آزاری کی، حاکم وقت کو جواب دینا ہو گا
واضح رہے کہ ناموس رسالت مارچ کے اعلان کے بعد حکومت نے تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی کو گرفتار کر لیا حافظ سعید رضوی کی گرفتاری کا دعویٰ تحریک لبیک کے کارکنان کی جانب سے سوشل میڈیا پر کیا جا رہا ہے تھا ، تحریک لبیک کے شعبہ خواتین کی جانب سے بنائی گئی ٹویٹر آئی ڈی سے ٹویٹ کی گئی جس میں کہا گیا کہ مرکزی امیر تحریک لبیک پاکستان حافظ محمد سعد حسین رضوی دامت برکاتہم العالیہ کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا۔
تحریک لبیک کے اہم رہنما نے نمائندہ باغی ٹی وی فائز چغتائی سے ٹیلی فونک گفتگو میں تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حافظ سعد رضوی کو گرفتار کر لیا گیا ہے ہم آئندہ کا لائحہ عمل تیار کر رہے ہیں
قبل ازیں تحریک لبیک کے امیر حافظ سعد رضوی نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اگر فرانس کے سفیر کو ملک بدر نہ کیا گیا تو 20 اپریل کی شب 12 بجے علامہ خادم رضوی کے مزار سے ناموس رسالت مارچ کا آغاز ہو گا، اس امر کا فیصلہ تحریک لبیک کی مرکزی شوری کے اجلاس میں کیا گیا، 21 رکنی مرکزی مجلس شوریٰ نے اتفاق رائے سے ناموس رسالتﷺمارچ کا اعلان کیا،
شاہد خاقان عباسی نے تحریک لبیک کے دھرنے کو "میلہ” قرار دے دیا
فیض آباد دھرنا،وزیراعظم کا نوٹس،اہم شخصیت کو طلب کر لیا
مذاکرات ہی نہیں ہوئے تو کامیابی کیسی؟ تحریک لبیک کا دھرنا جاری رکھنے کا اعلان
علامہ خادم رضوی کی وفات، فیض آباد معاہدہ پر عمل ہو پائے گا؟
تحریک لبیک کے نومتنخب امیر،خادم رضوی کے بیٹے کا کارکنان کے نام اہم پیغام آگیا
ہماری جان سعد رضوی، ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ،تحریک لبیک کارکنان کا سیاسی جماعتوں کو چیلنج
#اقتدارچھوڑو_یا_سفیرنکالو…ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ
تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی کے گھر کا پولیس نے گھیراؤ کر لیا
تحریک لبیک کا دھرنا، کارکنان گرفتار،کیا خادم حسین رضوی کو گرفتار کر لیا گیا؟
تحریک لبیک دھرنا،راستے بند ہونے پر ٹریفک کا متبادل روٹ جاری
حکومت کیلئے نئی مشکل، تحریک لبیک کا ناموس رسالت مارچ کا اعلان
تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی گرفتار،تحریک لبیک کے رہنما کی باغی ٹی وی سے گفتگو میں تصدیق
سعد رضوی کی گرفتاری کی ویڈیو سامنے آ گئی
تحریک لبیک کے کارکنان سڑکوں پر نکل آئے،لاہور بند،ملک جام کرنیکا اعلان
پولیس نے ایک بار پھر سانحہ ماڈل ٹاؤن کی یاد تازہ کر دی،کارکنان پر فائرنگ،شیلنگ،اموات
حمایت کیوں کی؟ ایک اور مذہبی جماعت کے رہنما کو گرفتار کر لیا گیا
ملک بھر میں احتجاج جاری،گوجرانوالہ میں 21 زخمی،لاہور سمیت کئی شہروں میں سڑکیں بند