سال 2020 بہت آہستہ گزر رہا ہے شہزاد رائے

پاکستان میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار اور سماجی کارکن شہزاد رائے کا کہنا ہے کہ یہ سال اُن کا انتہائی سست گزر رہا ہے۔

باغی ٹی وی :گلوکار شہزاد رائے نے فوٹوز اور ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ ورزش مشین ( ٹریڈمل) پر کھڑے، وزرش کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

انسٹاگرام پرشیئر کردہ تصویر کے ساتھ کیپشن میں شہزاد رائے نے لکھا کہ یار ایک گھنٹہ ٹریڈمل پر بھاگنے کے بعد ٹائم دیکھا تو صرف 20 منٹ ہوئے تھےسال 2020 واقعی بہت آہستہ گزر رہا ہے۔

شہزاد رائے کی جانب سے شئیر کی گئی انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کو مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے جبکہ اُن کی اس پوسٹ پر انسٹا صارفین کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

پاکستانی گلوکار اور سماجی کارکن شہزاد رائے اپنی گلوکاری کی وجہ سے تو شہرت رکھتے ہی ہیں وہیں دیگر سماجی مسائل پر بات کرتے دکھائی دیتے ہیں بالخصوص سرکاری سکولوں میں بہتر نظام تعلیم اور تعلیم کے فروغ کے لیے وہ ہمیشہ کوشاں رہتے ہیں۔

شہزاد رائے کا شادی کی پیشکش کرنے والی خاتون کو دلچسپ جواب

اس سے قبل بھی شہزاد رائے نے 25 دسمبر کو دارالحکومت اسلام آباد جاتے ہوئے موٹروے پر دھند کی وجہ سے روکے جانے پر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر مختصر ویڈیو شیئر کی تھی۔

گلوکار کی ویڈیو پر جہاں مداح ان کے پیغام کی تعریف کر رہے ہیں وہیں ان کی عمر اور سدا بہار حسن پر بھی دلچسپ تبصرے کئے اور اسکن کئیر پر مشورے مانگے-

شہزاد رائے کی ویڈیو پر حیا بخاری نامی خاتون نے شہزاد رائے سے شادی کی خواہش کا اظہار کیا اور کمنٹ کیا کہ کیا کوئی گلوکار کو ان سے شادی کے لیے راضی کر سکتا ہے؟

ساتھ ہی انہوں نے لکھا تھا کہ وہ وعدہ کرتی ہیں کہ وہ ان کے اسکن کیئر مصنوعات کبھی استعمال نہیں کریں گی۔

حیا بخاری کے کمنٹ پر رد عمل دیتے ہوئے شہزاد رائے نے کمنٹ کیا کہ وہ شادی کے لیے گلوکار کو رضامند کرنے کی کوشش کریں گے۔

شہزاد رائے پی آئی اے پر برہم

Comments are closed.